اب ’خبروں سے آگے‘دو مختلف ایڈیشنوں میں ۔۔۔ آپ اس کا ’ایوننگ ایڈیشن‘جیو ٹیلی ویژن پر کوکب اور عائشہ کے ساتھ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات سے آٹھ بجےتک دیکھ سکتے ہیں جب کہ پروگرام کا ’مارننگ ایڈیشن‘ آج ٹیلی ویژن پر عنیقہ اور عاطف کے ساتھ صبح 8:25 سے لے کر 8:50 تک دیکھا جا سکتا ہے
امریکی ریاست ٹیکساس کے دارلحکومت آسٹن کو عموماً ایک قدامت پسند دریا میں ایک آزاد خیال جزیرہ قرار دیا جاتا ہے۔ یہاں کے اکثر لوگوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کو ووٹ دینے کا رجحان پایا جاتا ہے جبکہ باقی ریاست عمومی طور پر ری پبلیکنز کی حامی ہے۔