Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

بیجنگ اولمپکس ، توقعات اور خدشات


August 7, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Beijing Olympics 2008

بیجنگ اولمپکس ماضی کے اولمپکس سے اس اعتبار سے مختلف ہے کہ یہ ایک ایسے ملک میں ہورہا ہے جسے ایک بند ملک خیال کیا جاتا ہے اور چین کی بے مثال معاشی ترقی کے باوجود دنیا  کی کئی انسانی تنظیموں کو وہاں معاشرتی آزادیوں کے بارے میں تحفظات ہیں۔  جس کا اظہار دنیا کے مختلف شہروں میں اولمپک مشعل کے جلوسوں کے دوران ہونے والے مظاہروں میں ہوا۔

اس سال کے شروع میں تبت میں مظاہرین کے خلاف چینی حکومت کی سخت پکڑ دھکڑ ایک عرصے تک عالمی میڈیا کا موضوع بنی رہی اور اب بھی گاہے گاہے اس بارے میں سوال اٹھائے جاتے ہیں۔

چینی حکام نے انٹرنیٹ کی کئی سائٹس کو اپنے ملک میں بین کررکھا ہے۔  اولمپکس کی کوریج پر چین جانے والے صحافیوں نے انٹرنیٹ پر عائد پابندیوں کو اپنی رپورٹوں کا موضوع بنایا اور چین سے یہ پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

کئی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین میں اولمپکس سے چینی باشندوں کو غیر ملکوں سے براہ راست رابطے کا موقع ملے گا جس کے اثرات وہاں کے معاشرے پر مختلف انداز میں ظاہر ہوں گے۔  ان کا خیال ہے کہ اولمپکس چین کے سیاسی ماحول اور شہری آزادیوں پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔

پیو کے حالیہ رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق93 فی صد چینیوں کا خیال ہے کہ اولمپکس سے چین کا بین الاقوامی امیج بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

ماہرین کا کہناہے کہ اولمپکس چین کے لیے ایک بڑے امتحان سے کم نہیں ہیں کیونکہ دنیا کی نظریں چین پر جمی ہیں اور کوئی بھی چھوٹا سا ناخوشگوار واقعہ اس کے لیے ایک بڑی مشکل کا باعث بن سکتا ہے۔  یہی وجہ ہے کہ چینی حکام اولمپکس کے انتظامات کو ہر لحاظ سے فول پروف بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اورکزئی ایجنسی : قبائلی جرگے پر خودکش حملہ ، کم از کم15ہلاک

  مزید خبریں
پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان
عراقی سیاست دان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نوری المالکی
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے پر متفق ہوگئے
دلائی لاما نئی دہلی میں کامیاب آپریشن
امریکہ دہشت گردی کی فہرست سے شمالی کوریا کے مشروط اخراج پر تیار
نیٹو افغانستان میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں حصہ لے گی
امن کا نوبیل انعام فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اہتساری کے نام
برما میں چینی دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا
ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست  Video clip available
”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“
بھارتی کشمیر میں بننے والے متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح
بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل
لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک
گوانتانامو میں قید چینی باشندے رہائی کے مستحق ہیں: واشنگٹن پوسٹ
وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 13اکتوبرتک ملتوی
امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ
1988ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم
نوجوت سنگھ سدھو کی دھواں دھار فلمی اننگز