Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

امریکی مسلمان رمضان المبارک بڑی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں


September 2, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Muslims pray in observance of Ramadan

دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مہینہ بے حد احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور امریکہ کے مسلمان بھی اس احترام اور اہتمام میں کسی سے پیچھے نہیں۔ ہر سال رمضان کے مہینے میں مختلف رنگ و نسل اور خطوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک جگہ جمع ہو کر عبادات کرتے ہیں اور رمضان کا وہی سماں باندھنے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کے اپنے ملکوں میں رمضان کا خاصہ ہیں۔

امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد کے بارے میں متضاد آراء پائی جاتی ہیں۔  کچھ تنظیموں کا کہنا ہے کہ ان کی تعداد 60 لاکھ کے لگ بھگ ہے جبکہ کچھ تنظیمیں یہ تعداد 80 لاکھ کے قریب بتاتی ہیں۔ امریکہ میں مسلمانوں کی زیادہ تعداد ان افراد پر مشتمل ہے جو دنیا کے مختلف ممالک سے نقل مکانی کرکے امریکہ آباد ہوئے ہیں۔  امریکی مسلمانوں میں کچھ تعداد میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنا مذہب ترک کر کے اسلام قبول کیا۔

امریکہ میں مسلمانوں کی اکثریت رمضان المبارک روائتی انداز میں مناتے ہیں۔ مسلمان گھرانے مخصوص دکانوں پر جاکر ہلال گوشت اور دوسری چیزوں کی خریداری کرتے ہیں اور افطاری کے لیے  روائتی پکوان اور کھانے تیار کرتے ہیں۔  افطار عام طور پر خاندان کے تمام افراد مل کرکرتے ہیں اور اکثر اوقات اس کے لیے رشتے داروں اور دوستوں کو بھی مدعو کیا جاتا ہے۔

امینہ کا تعلق سینی گال سے ہے۔  وہ کہتی ہیں کہ ان  کا گھرانہ بہت بڑا ہے اور رمضان المبارک کے موقع پر وہ ان کی کمی شدت سے محسوس کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ گو مذہبی لحاظ سے رمضان ہر جگہ ایک جیسا ہے مگر اپنے ملک میں سب عزیز رشتے دار اس موقع پر اکٹھے ہوتے تھے۔  اس کا لطف ہی کچھ اور ہے۔

واشنگٹن کے پرانے شہر میں واقع اسلامک سینٹر میں یوں تو ہر جمعے کے موقع پر نمازیوں کا ایک بڑا ہجوم ہوتا ہے مگر رمضان المبارک کے مہینے میں یہ منظر ہی کچھ اور ہوتا ہے اور یہ عبادت گاہ نمازیوں سے بھر جاتی ہے۔ اسلام سینٹر کے ڈائریکٹر امام عبداللہ کہتے ہیں کہ رمضان المبارک میں آپ کو یہاں دنیا کے مختلف ملکوں اور خطوں سے تعلق رکھنے والے مسلمان ایک ساتھ خدا کے حضور سجدہ ریز ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک

  مزید خبریں
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز
محمد آصف کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی قائم
امریکی طیارہ نیویارک کے دریا میں گر کر تباہ
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار