Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نیویارک کے بلند وبالا مصنوعی آبشار سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں


August 13, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

New York City waterfalls

نیویارک جیسے تیز رفتار شہر میں قدرت کے نظارے مشکل سے ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لیکن اب ایک آرٹسٹ  الیوفر ایلی سن نے نیویارک شہر میں پانی کے چار مصنوعی آبشار تیار کرکے سیاحوں کے لئے ایک نئی کشش پیدا کر دی ہے۔

نیویارک کے مشرقی دریا پر تیارکئے گئے یہ چار بلندو بالا آبشار دیکھنے والوں کی تعریف اور تنقید سمیٹنے کے ساتھ ساتھ ایک نئی بحث کا موضوع بھی بنے ہوئے ہیں۔ اور یہی مقصد تھا انہیں تیار کرنے والے آرٹسٹ  کا، جس کے خواب کو تعبیر دینے میں مدد کی ایک غیر منافع بخش ادارے پبلک آرٹ فنڈ نے۔

 ریچل سٹینر اس  فنڈ کی ڈائریکٹر ہیں۔  ان کا کہنا ہے کہ نیویارک ایسا شہر  ہے جو ثقافت  کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ اور پبلک آرٹ فنڈ گزشتہ تیس سال سےآرٹسٹوں کے فنی نمونے سڑکوں ،بسوں ،اور ٹرینوں میں سجا رہا ہے۔

ان آبشاروں  کی تیاری میں مین ہٹن کے  روایتی طرز تعمیر کو بھی ملحوظ رکھا گیا ہے۔ سب سے اونچا آبشار نیویارک کے  مشرقی دریا سے 36میٹر بلند ہے اور  ایک منٹ میں دریا کا 132ہزار لٹر پانی اوپر لے جاتا اور اسے دریامیں دوبارہ گرا دیتا ہے۔ اس طرح پانی بالکل ضائع نہیں ہوتا۔ اور قدرتی ماحول کو بھی کوئی خظرہ لاحق نہیں ہوتا

ریچل سٹینر کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش  تھی کہ اس کی تعمیر اس انداز سے ہو کہ ماحول کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ ہم نے کوشش کی کہ مچھلیوں اور دریا کی دیگر حیات بھی محفوظ رہیں۔

آبشاروں  کی تیاری کے لئے نیو یارک کی چار بے حد ڈرامائی جگہوں کا انتخاب کیا گیا۔ جن میں نیو یارک کا مشہور بروکلین برج بھی شامل ہے۔ اور اس پورے منصوبے پر پندرہ ملین ڈالرز لاگت آئی ہے۔ لیکن نیو یارک کی انتظامیہ کو امید ہے کہ ان آبشاروں کی مدد سے نیویارک شہر کی سیاحت کی آمدنی میں  55ملین ڈالرز کا اضافہ  ہوگا۔ اس پراجیکٹ کو اس کے سائز اور اچھوتے پن کی وجہ سے پہلے ہی کافی توجہ مل رہی ہے۔ سیاح  مغربی امریکی ریاست کیلی فورنیا تک سے اسے دیکھنے آرہے ہیں۔ 

جب کوئی اپنے معاشرے کو کچھ واپس لوٹانا چاہتا ہے تو اس کی ضرور حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ کس طرح لوگ اپنے تخلیقی جوہر اور روایتی انداز کے امتزاج سے کوئی شاہکار تیار کرتے ہیں اس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

نیو یارک شہر کی یہ آبشاریں میں ہٹن کے کئی مقامات سے دیکھی جا سکتی ہیں۔ لیکن زیادہ تر سیاح انہیں کشتی میں بیٹھ کر زیادہ قریب سے دیکھنا پسند کرتے ہیں،تاکہ پانی کی پھوار بھی محسوس کر سکیں۔ آبشاروں کی یہ نمائش اکتوبر تک جاری رہے گی۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اورکزئی ایجنسی : قبائلی جرگے پر خودکش حملہ ، کم از کم15ہلاک

  مزید خبریں
افغانستان میں صورتِ حال ابتر ہو رہی ہے: امریکی فوجی سربراہ
خوشبو کا سفر، قنوج میں عطر کی صنعت
پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان
عراقی سیاست دان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نوری المالکی
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے پر متفق ہوگئے
دلائی لاما نئی دہلی میں کامیاب آپریشن
امریکہ دہشت گردی کی فہرست سے شمالی کوریا کے مشروط اخراج پر تیار
نیٹو افغانستان میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں حصہ لے گی
امن کا نوبیل انعام فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اہتساری کے نام
برما میں چینی دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا
ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست  Video clip available
”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“
بھارتی کشمیر میں بننے والے متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح
بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل
لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک
گوانتانامو میں قید چینی باشندے رہائی کے مستحق ہیں: واشنگٹن پوسٹ
وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 13اکتوبرتک ملتوی
امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ
1988ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم
نوجوت سنگھ سدھو کی دھواں دھار فلمی اننگز