Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نئے چیلنجز


September 16, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Pak US

پاکستان میں نئے صدر کی حلف برداری اور ستمبر کامہینہ شروع ہوتے ہی پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ایک نئے چیلنج سے دوچار ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکی طیاروں کے حملے اور انسانی جانوں کے زیاں نے جہاں پاکستانی حکومت اور فوج کو امریکہ کے لئے تنبیہی لہجہ اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے وہاں امریکی اخبارات اور تھنک ٹینکس بھی تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

سات سال پہلے گیارہ ستمبر کے حملوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردوں کے خلاف تعاون پر مبنی جس پالیسی کا آغاز کیا تھا۔ امریکی ماہرین کے مطابق وہ اب ایک نئے اور مشکل دور میں داخل ہو گئی ہے۔ ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں کے اندر امریکہ کے بغیر پائلٹ طیاروں نے سات میزائل حملے کئےہیں۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ ان حملوں کو خطرناک مگر ناگزیر قرار دے رہا ہے،جبکہ امریکی تجزیہ نگاروں کی رائے میں یہ حملے پاک امریکہ تعلقات کی خرابی کی نشاندہی کر تے ہیں

مڈل انسٹی ٹیوٹ کے سکالر مارون وائن بام کہتے ہیں کہ امریکی حملے پاک امریکہ تعلقات کی خرابی کی نشاندہی کرتے ہیں۔ کوئی نہ کوئی افہام و تفہیم لازمی ہے۔ دونوں ملکوں کی فوج کو مل کر سوچنا ہوگا۔ سچی بات یہ ہے کہ واشنگٹن کو پاکستان کی پیرا ملٹری فورسز کی صلاحیتوں پر زیادہ اعتماد نہیں ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر وہ کارکردگی دکھا سکیں گی جیسی موجودہ حالات میں درکار ہے۔ امریکہ اورنیٹو فورسز شدید مایوسی کا شکار ہیں کہ وہ افغانستان میں ہار رہے ہیں اور پڑوسی ملک میں پناہ لئے شر پسندو ں کو شکست نہیں دے پا رہے

واشنگٹن کے تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٰ ٹیوٹ کے تجزیہ کار مارون وائن بام سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور پاکستان دونوں کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے اوردونوں ملکوں کی پارٹنر شپ کا خطرے میں پڑنا کسی فریق کے مفادمیں نہیں
تاہم وائن بام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قبائلی سرداروں کو ترقیاتی کاموں میں دلچسپی نہیں اور ان سے یہ توقع کرنا کہ صرف مذاکرات کے ذریعے انہیں کسی معاہدے کا پابند بنایا جا سکتا ہے سراسر بیوقوفی ہے۔

مارون وائن بائم کہتے ہیں کہ میرے خیال میں امریکہ تیارہے کہ پاکستان کی مرکزی حکومت اور قبائلی علاقے کی قیادت کے درمیان مذاکرات کئے جائیں مگر میرے خیال میں اب تک پاکستان کے بعض سیاسی حلقے بڑی سادگی سے یہ سمجھتے ہیں کہ صرف مذاکرات کے ذریعے بیت اللہ محسود اور فضل اللہ جیسے شدت پسندوں کوکسی معاہدے کا پابند بنایا جا سکتا ہے جو پاکستان کی سالمیت اور قبائلی علاقوں کے رہنے والوں کے تحفظ کی ضمانت دے گا۔ -مجھے خدشہ ہے کہ قبائلی علاقوں کے زیادہ تر قائدین یا سرداروں کو ترقیاتی کاموں میں کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ صرف ایک مخصوص ایجنڈے کو پھیلانا چاہتے ہیں جو میرےخیال میں پاکستان کے زیادہ تر رہنے والوں کے لئے قابل قبول نہیں ہوگا

پاکستان اور اس کی فوج پر Crossed swordsکے نام سے کتاب لکھنے والے مصنف شجاع نواز کا کہنا ہے کہ
پاکستان میں حکومت نئی ضرور ہے مگر پالیسیاں مشرف دور کی ہی چل رہی ہیں۔ جبکہ امریکہ کے حوالے سے پالیسی پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے

وہ کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ مشرف پالیسی جیسے چل رہی تھی وہی اب بھی جاری ہے۔ اس وقت بھی یہی ہوتا تھاکہ امریکہ حملہ کرتا تھا۔ پاکستان اس کی مذمت کرتا تھا۔ اور بھول جاتے تھے۔ اگر گورنمنٹ ایسے کرے گی تو ظاہر ہے کہ عوامی حمایت اور بھی کم ہو جائے گی۔ آپ کو چاہئے کہ امریکہ کے ساتھ مل کر بیٹھ کر کوئی اور طریقہ اختیار کریں کہ یا تو آپ جوائنٹ آپریشنز کریں۔ مگر اس سے پہلے قوم کو ساتھ لیں۔ قوم کے ساتھ کھل کر بات کریں۔ اسمبلی میں بحث ہوکہ کیا پاکستان کا رد عمل ہونا چاہئے اور پھر اس کے بعد آپ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ پبلک کا فیصلہ ہوگا۔

واشنگٹن کے تمام حلقے ایک بات پر متفق ہیں کہ پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کا انحصار پاکستان کی جمہوری حکومت اور فوج کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے کسی واضح حکمت عملی پر اتفاق سے مشروط ہوگا۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
افغانستان میں صورتِ حال ابتر ہو رہی ہے: امریکی فوجی سربراہ
خوشبو کا سفر، قنوج میں عطر کی صنعت
پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان
عراقی سیاست دان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نوری المالکی
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے پر متفق ہوگئے
دلائی لاما نئی دہلی میں کامیاب آپریشن
امریکہ دہشت گردی کی فہرست سے شمالی کوریا کے مشروط اخراج پر تیار
نیٹو افغانستان میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں حصہ لے گی
امن کا نوبیل انعام فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اہتساری کے نام
برما میں چینی دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا
ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست  Video clip available
”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“
بھارتی کشمیر میں بننے والے متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح
بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل
لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک
گوانتانامو میں قید چینی باشندے رہائی کے مستحق ہیں: واشنگٹن پوسٹ
وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 13اکتوبرتک ملتوی
امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ
1988ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم
نوجوت سنگھ سدھو کی دھواں دھار فلمی اننگز