Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نوجوانوں کو ایڈزسے آگاہی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال


August 6, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

AIDS, special report, conference, Mexico City

نوجوان نسل سب سے پہلے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کرتی ہے۔  مثلًا انٹرنیٹ اور سیل فونز کو ہی لیجئے، جہاں جہاں میسر ہیں، نوجوان ان کے دیوانے ہیں۔  ای میلز اور ٹیکسٹ مسیجز نے خطوں اور لینڈ لائن فون کی جگہ لے لی ہے۔  اسی لیے کئی تنظیموں نے نوجوانوں کو ایڈز کے بارے میں معلومات دینے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔ 

ٹیکنگ اٹ گلوبل نامی ایک آن لائن کمیونٹی کے دنیا بھر میں ایک لاکھ ستر ہزار ممبر ہیں۔  اور نوجوانوں کو اس کے ذریعے نہ صرف معلومات فراہم کی جاتی ہیں بلکہ انہیں ایسے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں کہ وہ اپنی مقامی یا عالمی برادری میں پراجیکٹس کا حصہ بنیں، یا خود پراجیکٹس ڈیزائن کریں اور اس طرح مثبت تبدیلی کا باعث بنیں۔

ٹیکنگ اٹ گلوبل کی ٹیکنالوجی دنیا بھر میں نوجوانوں اور ان کی غیر سرکاری تنظیموں کے لیے مفت دستیاب ہے۔  جسے استعمال کرکے وہ اپنی ویب سائٹس بہتر بنا سکتے ہیں۔
 
اسی طرح آئی ایڈز ڈاٹ آرگ ایک ایسی ویب سائٹ ہے جو یونیسف اور ٹیکنگ اٹ گلوبل کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔  اس سائیٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اگرچہ پہلے سے بہت سی ویب سائیٹس نوجوانوں کو معلومات فراہم کرنے کے لیے موجود تھیں لیکن ان میں سے اکثر بڑی عمر کے لوگ، چلا رہے تھے، چنانچہ ان کی زبان اور ان کی ٹیکنالوجی وہ نہیں تھی جو نوجوان استعمال کرتے ہیں۔  اسی لیے اس سائٹ کو نوجوانوں نے ڈیزائن کیا ہے اور نوجوان ہی چلاتے ہیں۔ 

آئی ایڈز چلانے والی تنظیم گلوبل یوتھ کو الیشن آن ایچ آئی وی ایڈز کے بانیوں میں سے ایک اور تنظیم کی پروگرام ڈائریکٹر جویا بینرجی کہتی ہیں کہ اس ویب سائٹ سے انہیں بھی فائدہ ہوتا ہے جنہیں انٹرنیٹ میسر نہیں۔  کیونکہ ان کے ’ای کورس سے گریجویٹ کرنے والے نوجوان اسی ٹریننگ کو مقامی سطح پر سکھاتے ہیں۔  اور یہ ٹریننگ کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے، مثلًا پراجیکٹ منیجمنٹ کی ٹریننگ، ایڈز کے عالمی دن کے لیے کوئی تقریب، یا ایچ آئی وی ایڈز پر کام کرنے والے دوسرے نوجوانوں کو آپس میں ملانے کی کوشش۔ ”      

اس قسم کی ویب سائٹس اور نوجوانوں کی تنظیمیں صرف انگلش ہی میں نہیں بلکہ کئی مختلف زبانوں میں کام کر رہی ہیں۔  اور انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی اپنی کمیونٹی میں ایکٹیوسٹ بننے اور اس پیغام کو پھیلانے میں مدد دے رہی ہیں۔ 

ان ویب سائٹس کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ نوجوان، ایک گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں اور ان میں ایک دوسرے کے ساتھ دوستی کے احساسات پیدا ہوتے ہیں۔  

ایسے علاقوں کے لیے جہاں نوجوانوں کو انٹرنیٹ تک رسائی کم ہو لیکن  سیل فون عام ہوں، جنوبی افریقہ کی ایک تنظیم نے ایک بہت ہی انوکھی ترکیب نکالی ہے۔  وہاں زیادہ تر لوگ اپنے سیل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔   اس لیے لو لائف نامی تنظیم نے ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کے لیے دنیا کا پہلا سیل فون بیسڈ نیٹ ورک بنایا ہے۔  جس کے ذریعے لوگ ایک کمیونٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔

ان تنظیموں کا نقطہ نظر یہ ہے کہ سیل فون، کمپیوٹر، اور انٹرنیٹ آج کی زندگی کا حصہ ہی نہیں، بلکہ یہی مستقبل ہے۔  نئی نسل کے لیے اخبار، پرانے فون، اور لکھنے کے لیے کاغذ اور قلم، بہت تیزی سے ماضی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔  اس لیے ان تک پہنچنے کے لیے اگر جدید ٹیکنالوجی کو استعمال نہ کیا گیا تو پیغام کتنا ہی موثر کیوں نہ ہو، ان تک بات نہیں پہنچے گی۔  

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اورکزئی ایجنسی : قبائلی جرگے پر خودکش حملہ ، کم از کم15ہلاک

  مزید خبریں
افغانستان میں صورتِ حال ابتر ہو رہی ہے: امریکی فوجی سربراہ
خوشبو کا سفر، قنوج میں عطر کی صنعت
پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان
عراقی سیاست دان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نوری المالکی
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے پر متفق ہوگئے
دلائی لاما نئی دہلی میں کامیاب آپریشن
امریکہ دہشت گردی کی فہرست سے شمالی کوریا کے مشروط اخراج پر تیار
نیٹو افغانستان میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں حصہ لے گی
امن کا نوبیل انعام فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اہتساری کے نام
برما میں چینی دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا
ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست  Video clip available
”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“
بھارتی کشمیر میں بننے والے متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح
بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل
لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک
گوانتانامو میں قید چینی باشندے رہائی کے مستحق ہیں: واشنگٹن پوسٹ
وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 13اکتوبرتک ملتوی
امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ
1988ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم
نوجوت سنگھ سدھو کی دھواں دھار فلمی اننگز