Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

نائین الیون کے بعد مغربی میڈیا کا نشانہ اسلام اور مسلمان 


September 11, 2008
اس رپورٹ کی ویڈیو - Download this file (Real) video clip
اس رپورٹ کی ویڈیو - Watch (Real) video clip

Prayer

 پیو فورم کے مذہب اور عام زندگی کے ایک سروے کے مطابق 32 فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے بارے میں ان کی معلومات کا سب سے پہلا ذریعہ میڈ ہے اور ان میں سے 48 فی صد کے خیالات مسلمانوں کے بارے میں منفی تھے جبکہ صرف 20 فی صد کے مثبت۔

اس سروے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ میڈیا غیر ضروری طور پر مسلمانوں کی ایک ایسی تصویر پیش کررہا ہے جس سے عام لوگوں کے دلوں میں ان کے بارے میں خوف بیٹھ رہا ہے۔

میڈیا سائیکالوجسٹ ڈاکٹر رونا فیلڈز کا کہنا ہے کہ یہ اس بات کا اظہارہے کہ اس سے معاشرہ مجموعی طورپر کس قدر خوف زدہ ہے۔

اکثر مسلمانوں میں یہ تصور پایا جاتا ہے کہ امریکہ میں میڈیا چینلز کو یہودی کمیونٹی فنڈز مہیا کرتی ہے۔ میڈیا پر ان کا کنٹرول ہے اور مسلمانوں کی غلط تصویرکشی کی وجہ بھی یہی ہے۔ سی اے آئی آر کے سکالر ابراہیم کوپر کا کہنا ہے کہ میں سفیر بھی رہ چکا ہوں اور میڈیا میں بھی۔ کوئی آپ سے آکر یہ نہیں کہتا کہ یہ سٹوری کریں یا نہ کریں۔ ہمیں میڈیا کلچر کو سمجھنا ہوگا اور اس میں رہ کرکام کرنا ہوگا۔ سازشوں کے نظریات کی بنیاد پر تو فیصلہ نہیں ہوگا۔

امریکہ میں آج لوگ مسلمانوں کے بارے میں جو کچھ جانتے ہیں ان میں نیوز میڈیا کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ نے بھی ایک مختلف لیکن اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس میں مسلمانوں ، بالخصوص عربوں کے کردار ایک ایسے انداز میں پیش کیا جاتا ہے جس سے ان کا کوئی اچھا تشخص نہیں ابھرتا۔

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے ابراہیم کوپر کہتے ہیں کہ اگر یہ چاہتے ہیں کہ آپ کی خراب تصویرکشی نہ کی جائے تو پھر آپ خراب کام بھی نہ کریں۔  

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
افغانستان میں صورتِ حال ابتر ہو رہی ہے: امریکی فوجی سربراہ
خوشبو کا سفر، قنوج میں عطر کی صنعت
پارلیمان کو دی جانے والی سیکیورٹی بریفنگ پر اپوزیشن کا عدم اطمینان
عراقی سیاست دان کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا: نوری المالکی
پاکستان اور ایران گیس پائپ لائن کے معاہدے پر متفق ہوگئے
دلائی لاما نئی دہلی میں کامیاب آپریشن
امریکہ دہشت گردی کی فہرست سے شمالی کوریا کے مشروط اخراج پر تیار
نیٹو افغانستان میں انسدادِ منشیات کی کارروائیوں میں حصہ لے گی
امن کا نوبیل انعام فن لینڈ کے سابق صدر مارٹی اہتساری کے نام
برما میں چینی دودھ کی مصنوعات کو مارکیٹ سے ہٹا دیا گیا
ایرانی خام تیل کی درآمد پر ادائیگیوں کو مئوخر کرنے کی پاکستانی درخواست  Video clip available
”زرداری کے دورہ چین سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا“
بھارتی کشمیر میں بننے والے متنازعہ بگلیہار ڈیم کا افتتاح
بجلی کے نرخوں میں اضافے پر عوامی،صنعتی و تجارتی حلقوں کا شدید ردعمل
لودھراں کے قریب بس حادثے میں کم ازکم 20ہلاک
پاکستان ٹیم ٹوینٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے: شعیب ملک
گوانتانامو میں قید چینی باشندے رہائی کے مستحق ہیں: واشنگٹن پوسٹ
وزیرستان میں مدرسے پر میزائل حملہ، نو افراد ہلاک متعدد زخمی
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 13اکتوبرتک ملتوی
امریکہ کی دشمن نہیں ہوں: ڈاکٹر عافیہ
1988ء میں بھی بند کمرے میں پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا تھا ۔۔۔ پھر پارلیمنٹ رہی نہ وزیراعظم
نوجوت سنگھ سدھو کی دھواں دھار فلمی اننگز