Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ

January 14, 2009

 امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے منتخب صدر براک اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کے قائد کے طورپر امریکہ حیثیت بحال کریں۔

بدھ کے روز جاری ہونے والی رپورٹ میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ براک اوباما کو چاہیئے کہ وہ بش انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر پہنچائے گئے نقصان کا ازالہ کریں۔

تنظیم گوانتاناموبے کیوبا میں امریکی فوجی قید خانے کو بند کرنے کا مطالبہ کرچکی ہے جہاں لگ بھگ 250 مشتبہ دہشت گرد موجود ہیں۔ بیشتر قیدیوں پر کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے اور کچھ کو سات سال سے قید میں رکھا جارہاہے۔ توقع ہے کہ براک اوباما منگل کے روز اپنا منصب سنبھالنے کے چند روز کے اندر اس قید خانے کو بند کرنے کے اپنے منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مغرب کی جانب سے مضبوط قیادت کی عدم موجودگی کے باعث انسانی حقوق کے نفاذ کے مخالف ملک تنظیم کے ایجنڈے پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تنظیم کے مطابق ان ممالک میں الجیریا، چین، مصر ، بھارت ، پاکستان اور روس شامل ہیں۔

رپورٹ میں زمبابوے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کیا گیا ہے اور جنوبی افریقہ پر بھی ان خلاف ورزیوں پر کافی اقدامات نہ کرنے پر نکتہ چینی کی گئی ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ۔۔۔ قارئین اپنی رائے دیں
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
غزہ:ساٹھ مقامات پر اسرائیلی بمباری
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف