پاکستان کے اسٹار بلے باز محمد یوسف نے کہا ہے کہ شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا استحقاق نہیں رکھتے۔
اُن کے بقول، ٹیم میں اُن (شعیب ملک)سے زیادہ بہتر کھلاڑی موجود ہیں جِنہیں کپتان بنایا جا سکتا ہے۔’
منگل کو دیے گئے ایک بیان میں محمد یوسف نے شعیب ملک پر تنقید کی، اور کہا کہ اُنھوں نے شعیب ملک کی حمایت کرکے شدید غلطی کی تھی۔
اُدھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ حالیہ قائدِ اعظم ٹرافی میں کھلاڑیوں کے کھیل کا معیار بہتر ہوا ہے، تاہم کھلاڑیوں کو سہولیات دینے کی ضرورت ہے۔