Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“

January 14, 2009

UN Secretary-General Ban Ki-moon, 19 Aug. 2008

سیکریٹری جنرل بان کی مون

 

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے یقین دلایاہے کہ وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی بند کرانے کے لیے تمام ممکن اقدامات کریں گے۔یہ بات انہوں نے بدھ کو مصر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جہاں وہ جنگ بندی کے سلسلے میں سفارتی کوششوں کے لیے موجود ہیں۔

اس سوال پر کہ جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل نہ ہونے کے بعد اب اقوام متحدہ کا کردار کیا ہوگا، سیکریٹری جنرل نے کہاکہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل کرنا تمام رکن ملکوں پر لازم ہے اور وہ اسرائیلی حکام سے ملاقاتوں میں ان پر زور دیں گے کہ فوجی آپریشن بند کیا جائے اور فلسطینی عوام کو امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

بان کی مون کا کہنا تھا کہ وہ جلد غزہ کا دورہ کرکے لڑائی سے متاثرہ خاندانوں کا دکھ درد بانٹنا چاہتے تھے تاہم موجودہ حالات نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد ایک خصوصی ٹیم غزہ بھیجی جائے گی جو وہاں ہونے والے جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لگائے گی ۔ سیکریٹری جنرل نے یقین دلایا کہ فلسطینی عوام کو تمام امداد باہم پہنچائی جائے گی۔

Palestinians run from the area during an Israeli airstrike in Rafah, southern Gaza Strip, 12 Jan 2009
ادھر اسرائیل نے غزہ شہر میں مزید پیش قدمی کرتے ہوئے حماس کے خلاف حملے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ بدھ کے روز غزہ شہر سے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ اسرائیل کی زمینی فوج اور حماس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ لبنان کی طرف سے ملک کے شمالی علاقے میں تین راکٹ بھی فائر کیے گئے جس کے بعد اسرائیل نے جوابی کارروائی کی۔ اطلاعات کے مطابق غزہ میں حماس کی جانب سے جنوبی اسرائیل میں راکٹ فائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کارروائیاں تب تک بند کہیں کرے گا جب تک راکٹ حملے رک نہیں جاتے۔

واضح رہے کہ حماس کا ایک وفد بھی ممکنہ صلح کے حوالے سے مصر کے ساتھ بات چیت کررہا ہے ۔ اب تک کی لڑائی میں 970فلسطینی اور 13اسرائیلی ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کا کہنا ہے کہ غزہ میں لڑائی کے باعث 28ہزار افراد نے اپنے گھر چھوڑ کر عارضی پناہ گاہوں میں رہائش اختیار رکھی ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ۔۔۔ قارئین اپنی رائے دیں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف