|
محمد آصف کا دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
|
سردار خان
کراچی
January 14, 2009
|
|
| فاسٹ باؤلر محمد آصف | پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ فاسٹ باؤلر محمد آصف کا پہلا ڈوپ ٹیسٹ درست طور پر نہیں لیا گیا تھا، اِس لیے دوبارہ ٹیسٹ ہوا ہے۔ نامہ نگاروں سے بات چیت میں اُنھوں نے کہا کہ جب تک اِس ٹیسٹ کے نتائج سامنے نہیں آتے، کوئی بات تصدیق کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی۔
اُنھوں نے مزید کہا کہ ڈوپ ٹیسٹ کا معاملہ اِس وقت آئی پی ایل کے پاس ہے جِس نے کمیٹی بنائی ہوئی ہے۔ اُن کے الفاظ میں: ‘ٹیسٹ پر جب آئی پی ایل کی طرف سے رپورٹ موصول ہوگی، اُس کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔’
اِس حوالے سے اعجاز بٹ نے سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کھیل کے رکن سینیٹر انور بیگ کے بیان کو مسترد کیا جِس میں کہا گیا تھاکہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام شدہ فاسٹ باؤلر محمد آصف پر تاحیات پابندی لگائی جائے۔
کہا جاتا ہے کہ سینیٹر انور بیگ نے کمیٹی کے سامنے بیان میں کہا تھا کہ جب کہ دبئی سے ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوگئی ہے، بورڈ کو کھلاڑی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیئے۔
|
|
|