Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
بھارتی کمپنی میں مالیاتی فراڈ ، سرمایہ کاروں میں کھلبلی


January 8, 2009

 

بھارت میں سافٹ وئیرکی ایک بڑی کمپنی  کے چئیر مین کی جانب سے  بدھ کے روز  کمپنی کے حساب کتاب میں تقریباً ایک ارب ڈالر کے فراڈ کے انکشاف کے بعد ، کمپنی کے سینئر عہدیدار ، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 ست یم  کمپیوٹرز کے عبوری  انتظامی سربراہ  نے جمعرات کے روز ایک نیوز کانفرنس  میں کہا ہے کہ کمپنی  کاروبار کو جاری رکھنے کا پختہ عزم   رکھتی ہے۔ست یم ، بھارت سے سافٹ وئیر برآمد کرنے والی  چوتھے نمبر پر سب  سے بڑی کمپنی ہے۔

بدھ کے روز ست یم کے بانی  اور چئىرمین  بی۔رام لِنگا راجو  نے کمپنی کے بورڈ کے نام ایک خط میں  یہ اعتراف کیا تھا کہ وہ برسوں تک کمپنی  کے منافع  کو بڑھا چڑھا کر دکھاتے رہے تھے۔اس کے بعد راجو نے  کمپنی کو چھوڑ دیا۔ ست یم کے سینئىر عہدے داروں کا کہنا ہے کہ  اُنہیں جمعرات کے روز اُن کی  کوئى خبر نہیں ملی۔

عہدے داروں نے کہا ہے کہ وہ  کمپنی کی مالیات  کا جائزہ لے رہے ہیں  اور ابھی تک اُس کی مالیاتی حالت  کے بارے میں کوئى مکمل اندازہ پیش نہیں کرسکتے۔

ست یم کے 53ہزار ملازمین کو دسمبر کی  تنخواہیں ادا کردی  گئى تھی۔

بدھ کے روز ست یم کے سکینڈل کی خبر کے  پھیلتے ہی کمپنی کے حصص کی قیمتیں  تیزی سے گرنا شروع ہوگئىں  اور بمبئى کے بازارِ حصص   میں سین سیکس کا  اشاریہ  سات فیصد سے بھی نیچے چلا گیا۔جمعرات کے روز بازارِ حصص ایک تعطیل کی وجہ سے بندرہا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
زیارت اور پِشین میں برف باری: زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ
بسنت کا تہوار بدستور پابندی کا شکار
برطانیہ ممبئی حملوں کے مجرمان پر مقدمہ پاکستان میں چلائے جانے کے حق میں ہے: برطانوی وزیرِ خارجہ 
اسرائیل جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گیا
’دہشت گردوں کی حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘
ممبئی کے یہودی مرکز پر حملہ: اسرائیل بھارت فوجی تعلقات پر سوالیہ نشان
افغان جنگ میں بہادری کا کارنامہ: آسٹریلوی فوجی کے لیے اعلیٰ اعزاز
ہیرو پائلٹ کو صدر بش کا فون
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی ایک او رشکست
مریخ پر میتھین گیس کی دریافت زندگی کی علامت ہو سکتی ہے
ڈک چینی اور جو بائیڈن: عہدہ ایک، شخصیات جدا جدا
بُش کا قوم سے الوداعی خطاب
امریکہ میں ایک اور بھارتی سافٹ ویئر انجنیئر کی ہلاکت
سوات کی صورت حال پراراکین اسمبلی کی تشویش
فرح حمیدڈوگر کوملنے والے اضافی نمبروں کے خلاف درخواست خارج
موبائل فون کا غلط استعمال سماجی قدروں کو متاثر کر رہا ہے
پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات
”مالاکنڈ اور سوات میں عسکریت پسندی برداشت نہیں کریں گے“
برطانوی وزیرخارجہ کا دورہ اسلام آباد  Video clip available
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک
امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ساکھ بحال کرے: ہیومن رائٹس واچ  Video clip available
پاکستان، افغانسان اور اتحادی افواج مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی پر قابو پاسکتی ہیں: زلمے خلیل زاد  Video clip available