Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

16 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
پاکستان، افغانسان اور اتحادی افواج مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی پر قابو پاسکتی ہیں: زلمے خلیل زاد

January 15, 2009

Pakistan Taliban

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر زلمے خلیل زاد نے کہاہے کہ پاکستان میں عوامی حکومت قائم ہونے کی وجہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کرنے اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں کو ختم کرنے کے لیے ان دونوں ملکوں کو اتحادی افواج کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائیاں کرنا ہوں گی۔

گذشتہ ہفتے پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے کابل کا پہلا سرکاری دورہ کیا ۔ افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ اپنی ملاقات میں انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون اور باہمی تعلقات میں بہتری لانے کے حوالےسے بات چیت کی۔ صدر کرزئی نے، جنہیں مشرف دور میں پاکستانی قیادت سے شکایت رہی ہے، اس ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت قراردیا۔

واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان میں امریکہ کے سابق سفیرزلمے خلیل زاد نے کہا کہ پاکستان میں عوامی حکومت بننے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہونے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا موقع ہے اور دونوں فریقوں کو ٹھوس اقدامات کرکے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف میں موجود عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے حوالے سے زلمے نے زور دیا کہ اس مقصد کو حل کرنے کے لیے پاکستان، افغانستان اور اتحادی افواج کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر نے پاکستان کے حساس ادارے آئی ایس آئی کے طالبان اور عسکریت پسندوں کی پشت پناہی کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی عوامی حکومت سنجیدگی سے آئی ایس آئی کو اپنے کنٹرول میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔

خلیل زاد نے ،جو بش انتظامیہ کے ساتھ اقوام متحدہ میں اپنی مدت ختم کرنے والے ہیں، کہا کہ افغانستان میں امریکہ سے غلطیاں بھی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی آپریشن کی  کامیابی کے لیے پاکستان، افغانستان اور اتحادی افواج کے درمیان ہم آہنگی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں امن اور تعمیر نو کے لیے اپنی کوششیں اور مدد جاری رکھیں گے۔
 
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.

  مزید خبریں
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm.