بھارتی کمپنی میں مالیاتی فراڈ ، سرمایہ کاروں میں کھلبلی
واشنگٹن January 8, 2009
بھارت میں سافٹ
وئیرکی ایک بڑی کمپنیکے چئیر مین کی
جانب سےبدھ کے روزکمپنی کے حساب کتاب میں تقریباً ایک ارب ڈالر
کے فراڈ کے انکشاف کے بعد ، کمپنی کے سینئر عہدیدار ، سرمایہ کاروں کا اعتماد
بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ست یمکمپیوٹرز کے عبوریانتظامی
سربراہنے جمعرات کے روز ایک نیوز کانفرنس
میں کہا ہے کہ کمپنیکاروبار کو جاری رکھنے کا پختہ عزمرکھتی ہے۔ست یم ، بھارت سے سافٹ وئیر برآمد
کرنے والیچوتھے نمبر پر سبسے بڑی کمپنی ہے۔
بدھ کے روز ست یم
کے بانیاور چئىرمینبی۔رام لِنگا راجونے کمپنی کے بورڈ کے نام ایک خط میںیہ اعتراف کیا تھا کہ وہ برسوں تک کمپنیکے منافعکو بڑھا چڑھا کر دکھاتے رہے تھے۔اس کے بعد راجو نےکمپنی کو چھوڑ دیا۔ ست یم کے سینئىر عہدے داروں
کا کہنا ہے کہاُنہیں جمعرات کے روز اُن
کیکوئى خبر نہیں ملی۔
عہدے داروں نے کہا
ہے کہ وہکمپنی کی مالیاتکا جائزہ لے رہے ہیںاور ابھی تک اُس کی مالیاتی حالت کے بارے میں کوئى مکمل اندازہ پیش نہیں کرسکتے۔
ست یم کے 53ہزار ملازمین کو
دسمبر کیتنخواہیں ادا کردیگئى تھی۔
بدھ کے روز ست یم
کے سکینڈل کی خبر کےپھیلتے ہی کمپنی کے
حصص کی قیمتیںتیزی سے گرنا شروع
ہوگئىںاور بمبئى کے بازارِ حصصمیں سین سیکس کااشاریہسات فیصد سے بھی نیچے چلا گیا۔جمعرات کے روز بازارِ حصص ایک تعطیل کی وجہ
سے بندرہا۔