Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن


May 5, 2009

امریکہ آنے والے غیر ملکی طلبا کو جن مراحل کا سامنا کرنا پڑتاہے، ان کے بارے میں ہم آپ کو اکثر اپنے ہفتہ پروگرام کیمپس میں رپوٹیں دکھاتے رہتے ہیں۔ غیر ملکی طلبا کے مسائل  کے حوالے سے یونیورسٹی کیاکردار ادا کرتی ہے اور طلبا کی کیسے مدد کرتی ہے؟
 
 اس سلسلے میں ہم نے بات کی کچھ نئے طالب علموں اور یونیورسٹی کے انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ز سے ۔ جارج میسن یونیورسٹی ہر تعلیمی سیمسٹر کے آغاز میں   اورین ٹیشن سیشنز کا انعقاد کرتی ہے، جن کا مقصد طلبا کو ایک نئے ماحول میں گھلنے ملنے میں مدد کرنا اور ہر اس سوال کا جواب دینے میں مدد ملتی ہے جو طلبا کے ذہن میں آسکتے ہیں۔

جارج میسنر یونیورسٹی کی انٹرنیشنل  اسٹوڈنٹس ایڈوائزر ایر موفٹ کا کہنا ہے کہ نئے آنے والے طلبا کو تقریباً ہر وہ مشکل پیش آتی ہے جو آپ سوچ سکتے ہیں۔طلبا کی زندگی کا پورا نظام تبدیل ہو جاتا ہے ۔ وہ نہ صرف جسمانی تھکاوٹ کا شکار ہوتے ہیں، بلکہ انھیں ذہنی طور پر ایک نئے نظام میں ہم آہنگ ہونے کی تگ و دو کرنا پڑتی ہے۔ زندگی کی بنیادی چیزیں جیسے غذا، سونے کے اوقات، لوگوں سے میل ملاقات حتیٰ کہ کھانا کہاں سے ملے گا اور ایک مختلف کرنسی کو کیسے استعمال کرنا ہے، روز مرہ کے کام جن پر ہم غور نہیں کرتے ، اس جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں ہر چیز کا ایک الگ سسٹم ہے جسے امیگریشن کا سسٹم، بنکنگ کا سسٹم اور تعلیمی نظام، جن کے اپنے اصول و ضوابط ہیں۔ ان تمام کو سمجھنا پڑتا ہے  اور ان کے بارے میں بھی معلومات طلبا کو فراہم کی جاتی ہیں۔

طلبا کو امریکن ٹیکس سسٹم اور دوران پڑھائی ملازمت کے بارے میں بھی قانونی معلومات دی جاتی ہیں۔غیرملکی طلبا اور مقامی طلبا میں بہت فرق ہے ، ایک چھوٹی سی چیز جو مقامی طالب علم کے لیے معمول کی بات ہے غیر ملکی طالب علم کے لیے بہت بڑی مشکل کا سبب بن سکتی ہے۔

یونیو رسٹی کا اپنا ایک ویلکم سنٹر ہے جو طلبا کو ہر ممکن مدد فراہم کرتا ہے اور ان تمام مسائل بارے طلبا کی رہنمائی کرتا ہے۔ یہاں طلبا دوسرے طلبا سے بھی ملتے ہیں اور یونیورسٹی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔

جارج میسن یونیو رسٹی کی انٹرنیشنل سٹوڈنٹ آفس کی ڈائریکٹر جوڈتھ گرین کا کہنا ہے کہ ان تمام مشکلات کے باوجود غیر ملکی طلبا امریکی تعلیمی اداروں کے سب سے لائق اور بہترین طلبا میں شمار کیےجاتے ہیں۔


Download کیمپس اوری اینٹیشن
ڈاؤن لوڈ کیجیئے 
Watch This Report کیمپس اوری اینٹیشن
Watch
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھارت کے حوالے سے یقین دہانیوں کی ضرورت ہے  Video clip available
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید
سوات سے پانچ لاکھ افراد کی نقلِ مکانی
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ  Video clip available
پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے: ہول بروک
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں
’رواں سال  کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
ایم ایف حسین کو بھارت واپسی پر خطرہ؟
جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عدنان سمیع خان کی ازدواجی زندگی میں ایک اور بھونچال
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  Video clip available
لفظ کہانی:  Might is right
اوباما کے سو دِن: مسلمان دنیا کے ساتھ امریکی تعلقات کی بنیاد دوطرفہ باہمی احترام  پر
اپنی ڈاکٹری جتانے سے فلو کی اموات میں اضافہ؛ لیکن غریب کیا کرے؟ 
پرویز شاہدی کی برسی پر
لفظ کہانی:  انگریزی لفظ جس کا کوئی قافیہ نہیں
بھارتی انتخابات: راہول گاندھی کا بائیں بازو اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اشارہ
پراچنداکے استعفے کے بعد نیپال میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں تیز
ایران کے ساتھ خفیہ معاہدہ خارج ازامکان ہے: رابرٹ گیٹس
امریکہ انٹرنیٹ پر اپنی نگرانی ختم کرے: یورپی یونین
ایشیا کپ کھیلنے ضرور جا رہے ہیں، لیکن جیت کی امید نہیں: ہاکی ٹیم کے منیجر کا بیان
افریقہ دنیا بھر کے انسانوں کا منبع ہے: نئی جینیاتی تحقیق
اوباما کی صدارت کے سو دن ۔۔۔ عالمی ٹاؤن ہال میٹنگ، انٹرنیٹ پر براہِ راست
شمالی بہار میں بس پر بجلی کی تار گرنے سے بس میں سوار 30افراد ہلاک
جنگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امداد کی اپیل
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ
سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک
انار کلی کے مقبرے کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش
شادی کی تقریب پر حملہ 45ہلاک
پاکستان کے لیے اندورنی خطروں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے  Video clip available
لوگوں کوانسانی بھلائی کے کاموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  Video clip available
بونیر میں فوجی کارروائی ، طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک
”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
کیتھرین روہر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد فراہم کررہی ہیں  Video clip available
واشنگٹن: صدر اوباما کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاک، افغان لیڈروں کی آمد
امریکہ کی ٹیکس پالیسی میں اصلاح۔۔۔ہدف: سمندر پار امریکی کمپنیاں
سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
عراقی وزیرِ اعظم پیرس میں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس
فلوریڈا کا سرد جنگ کے دور کا میزائل بیس سیاحت کے لیے کھول دیا گیا  Video clip available
شیرِمیسور فتح علی خاں ٹیپو سلطان کی برسی پر
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح
سوائىن فلو کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئى: ڈبلیو ایچ او
قمر رئیس کے انتقال سے ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ