Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

17 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
زیارت اور پِشین میں برف باری: زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ


January 17, 2009

زیارت اور پِشین میں جمعے کے روز ہونے والی برف باری نے زلزلہ متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، جہاں مقامی لوگوں کے مطابق حکومت کی جانب سے امداد میں دیے گئے خیمے شدید سردی کا مقابلہ نہیں کر سکتے،جب کہ کم عمر بچوں اور خواتین میں سینے کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق زیارت کے متاثرہ علاقوں میں ایک فٹ جب کہ ضلع پِشین کے روت ملازی اور غیشنان میں آٹھ انچ برف پڑی ہے۔

اِن علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرین نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے اپنے علاحدہ علاحدہ کیمپ بنائے ہیں جہاں وہ حکومت کی جانب سے متاثرین کو شیلٹر اور  سردی سے بچانے والے خیمے فراہم نہ کرنے پر احتجاج کر رہے ہیں۔

روت ملازی کے سیف الرحمٰن  گذشتہ پانچ دِنوں سے تا دمِ مرگ بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اُنھوں نے  بتایا کہ حکومت کی جانب سے زلزلہ متاثرین کا جو سروے کیا گیا ہے وہ انتہائی ناقص ہے، جِس میں، اُن کے بقول، مستحق افراد کی بجائے امیر طبقے کے نقصانات درج کیے گئے ہیں۔

صوبائی ڈزاسٹر منیج منٹ سیل کے نائب سربراہ، عبد الہ جان ابڑو کا کہنا ہے کہ حکومت زلزلہ زدگان کی مکمل امداد کر رہی ہے اور اب تک دس ہزار سے زیادہ شیلٹر ہومز بنا کر وہاں متاثرین کو آباد کیا گیا ہے، جب کہ مزید 20ہزار شیلٹرز بنانے پر کام جاری ہے۔

یاد رہے کہ زیارت اور اُس سے ملحقہ علاقوں میں گذشتہ سال 29اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے 250کے لگ بھگ افراد ہلاک جب کہ 500کے قریب زخمی ہوئے تھے۔اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 60ہزار افراد بے گھر ہوئے۔

متاثرہ علاقوں میں غیر سرکاری امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ اب تک صرف 40فی صد لوگوں کو دوبارہ آباد کیا جا سکا ہے۔



E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
زیارت اور پِشین میں برف باری: زلزلہ زدگان کی مشکلات میں مزید اضافہ
بسنت کا تہوار بدستور پابندی کا شکار
برطانیہ ممبئی حملوں کے مجرمان پر مقدمہ پاکستان میں چلائے جانے کے حق میں ہے: برطانوی وزیرِ خارجہ 
اسرائیل جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گیا
’دہشت گردوں کی حوالگی کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی‘
ممبئی کے یہودی مرکز پر حملہ: اسرائیل بھارت فوجی تعلقات پر سوالیہ نشان
افغان جنگ میں بہادری کا کارنامہ: آسٹریلوی فوجی کے لیے اعلیٰ اعزاز
ہیرو پائلٹ کو صدر بش کا فون
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
جنوبی افریقہ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی ایک او رشکست
مریخ پر میتھین گیس کی دریافت زندگی کی علامت ہو سکتی ہے
ڈک چینی اور جو بائیڈن: عہدہ ایک، شخصیات جدا جدا
بُش کا قوم سے الوداعی خطاب
امریکہ میں ایک اور بھارتی سافٹ ویئر انجنیئر کی ہلاکت
سوات کی صورت حال پراراکین اسمبلی کی تشویش
فرح حمیدڈوگر کوملنے والے اضافی نمبروں کے خلاف درخواست خارج
موبائل فون کا غلط استعمال سماجی قدروں کو متاثر کر رہا ہے
پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات
”مالاکنڈ اور سوات میں عسکریت پسندی برداشت نہیں کریں گے“
برطانوی وزیرخارجہ کا دورہ اسلام آباد  Video clip available
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک
امریکہ انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی ساکھ بحال کرے: ہیومن رائٹس واچ  Video clip available
پاکستان، افغانسان اور اتحادی افواج مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی پر قابو پاسکتی ہیں: زلمے خلیل زاد  Video clip available