Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

16 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
اسرائیل جنگ بندی کے لیے رضامند ہو گیا

January 16, 2009

اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ حکومت غزہ میں تین ہفتے سے جاری جنگ بند کرنے پر غور و خوض کر رہی ہے۔ اس جنگ میں اب تک 11 سو فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
Palestinian firefighters try to put out a fire at the United Nations headquarters in Gaza City, after it was hit by Israeli shells, 15 Jan 2009
غزہ میں اسرائیلی بم باری کے بعد اقوامِ متحدہ کی عمارت میں آگ بجھانے کی کوششیں

حکام کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم ہفتے کے دن اپنی سلامتی کابینہ کو قائل کر لیں گے کہ یک طرفہ طور پر جنگ روکنے کے لیے رائے شماری کی جائے۔

اس سے قبل واشنگٹن میں اسرائیلی وزیرِ خارجہ سپی لیونی اور امریکی وزیرِ خارجہ کانڈولیزا رائس نے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے جس میں امریکہ نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں اسلحے کی سمگلنگ روکنے میں مدد دے گا۔ اس کے تحت حماس کو دوبارہ مسلح ہونے سے روکا جائے گا۔

ادھر ہفتے کے روز حماس کے عہدے دار مصر میں مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ جمعے کے روز مصری حکام نے قاہرہ میں اسرائیلی ایلچی ایلوس گیلاد سے ملاقات کی تھی۔

جنگ بندی کے سلسلے میں پیش رفت کے باوجودحماس کاکہنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں فائربندی کے لیے اسرائیل کی شرائط کو قبول نہیں کرے گی۔ حماس کے جلاوطن لیڈر خالد مشعل نے قطر میں عرب لیگ کے ایک خصوصی اجلاس میں عرب لیڈروں سے کہا ہے کہ جنگ کی وجہ اسرائیل ہے۔ انہوں نے یہودی مملکت پر عورتوں اور بچوں سمیت تمام فلسطینیوں کے خلاف جنگ لڑنے کا الزام عائد کیا۔

اگرچہ ایران عرب لیگ کا رُکن نہیں ہے، لیکن ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کانفرنس میں شرکت کی اور حماس کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ یہ کانفرنس فلسطینی اتھارٹی، مصر اور سعودی عرب کے اعتراض کے باوجود منعقد ہوئى ہے۔

جمعے کے روز اس سے پہلے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا تھا کہ فائر بندی کے لیے بہت جلد ہی سمجھوتا ہوجائے گا۔

مسٹر بان نے مغربی کنارے کے شہر رمّلہ میں فلسطینی اتھارٹی کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل یک طرفہ فائر بندی پر غور کرے۔

غزہ پر اسرائیل کے فضائى حملے جمعے کے روز جاری رہے۔اور حماس کی جانب سے اسرائیل پر راکٹوں کے حملے بھی بدستور ہوتے رہے۔

جمعے کو اس سے پہلے اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے اسرائیل کی اِس اُمید کا اظہار کیا تھا کہ اُس کے تین ہفتوں سے جاری وہ حملے جلد ختم ہوجائیں گے، جن کا مقصد اسرائیل میں فلسطینیوں کے راکٹوں کے حملے روکنا ہے۔
حماس نے ایک سال کےیے ایک ایسی قابلِ تجدید فائر بندی کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت اسرائیلی فوجیں ایک ہفتے کے اندر اندر واپس چلی جائیں اور تمام سرحدی گزر گاہوں کو فوری طور پر کھول دیا جائے۔

فلسطینی طبّی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 300بچوں سمیت 11سو سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں۔لڑائى میں 13اسرائیلی فوجی اور عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
واشنگٹن ڈی سی میں نئے صدر کے اعزاز میں رنگا رنگ پریڈ
غزہ میں اقوامِ متحدہ کے دفتر پر حملہ ناقابلِ برداشت ہے: بان گی مون
قصہ تقریبِ حلف برداری میں آنے والوں کا ۔۔۔
یورپ: لوگ اوباما کی صدارت سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں
اوباما کا خطاب: ملک کو چیلنجوں کا سامنا ہے
اوباما کا حلف: لمحہ فکریہ
بھارت  میں نیوکلیئر صلاحیت کے حامل میزائل کا تجربہ 
مہمند ایجنسی کارروائی : 22افراد ہلاک
اوباما کی تصویروں والی قمیضیں، گھڑیاں، مگ اور کیلنڈر
بان گی مون کا غزہ کا دورہ
آج ساری دنیا کی نظریں  واشنگٹن کی جانب نگراں
براک اوباما کی حلف برداری: واشنگٹن میں میلے کا سماں
الوداع بش: ٹیکساس روانگی
نئی امریکی انتظامیہ اورپاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کی اُمید  Video clip available
چینی صوبے میں انٹرنیٹ پر نجی معلومات چھاپنے پر پابندی
عشق کب چھوڑے ہے بے رسوا کیے: چاند اور فزا کا افسانہٴ محبت
اوباما کی تقریبِ حلف برداری کا آغاز
یورپی یونین نے تصویر ی فن پارے کے قابل اعتراض حصے کو ڈھک دیا
صدارتی افتتاٰحی تقریبات کا ٹائم ٹیبل
افغانوں کی اوباما سے توقعات
اتحادی افواج کے حملوں میں عام افغانیوں کی ہلاکت ناقابل برداشت
سری لنکا کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح
”پاک بھارت امن مذاکرات رکنے سے دہشت گردوں کو فائدہ ہوگا“
شمالی وزیرستان میں جاسوسی کے الزام میں مزیدچھ افراد قتل
سوات میں سکولوں کو تباہ کیے جانے کے خلاف قراردادمتفقہ طور پر منظور
ماحولیاتی تپش کا حل ۔۔ ۔سفید سڑکیں اور چھتیں
پاکستان: اوباما انتظامیہ سے پالیسی میں تبدیلی کی توقع