Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
ہلال عید کی مستند سائنسی پیش گوئی ممکن ہے


January 6, 2009

210_Shiite_crescent

چاند سے انسانی الفت کا سلسلہ ہو یا اردو زبان کی چاندسے محبت کا رشتہ دونوں کی تاریخ خاصی پرانی ہے۔  کسی نے چاند کو محبوب سے تشبیہ دی تو کچھ کے نزدیک یہ ہرجائی ٹھہرا۔ چاند کو خوبصورتی کی مثال ماننے والوں کی بھی کمی نہیں۔ اسلامی دنیا کے لئے چاند کی اہمیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ نئے اسلامی مہینے کا تعین چاند کے حساب سے کیا جاتا ہے اور چاند کے نظر آنے یا نہ نظر آنے کی بحث پاکستان میں کبھی دو یا دو سے زیادہ عیدوں کا باعث بھی بنتی رہی ہے۔ اسی بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے امریکہ ریاست ورجینیا کے شہر برک کی اردو سوسائٹی نے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر خالد شوکت نے کی جو ایک نامور سائنسدان ہونے کے ساتھ ساتھ چاند کی تاریخوں کے تعین کے حوالے سے عالمگیر شہرت رکھتے ہیں۔ انکے مطابق آج کے سائنٹیفک دور میں اگر اگلے سو سال نہیں تو کم از کم بیس سالوں تک چاند کی تاریخ کا بالکل درست تعین ممکن ہے۔  

ان کا کہنا تھا کہ جدید سائنس نے چاند کی گردش اور اس کی منازل کا وہ حسابی قاعدہ دریافت کر لیا ہے جو کمپیوٹر کی ایجاد سے پہلے اگر ناممکن نہیں تو مشکل ترین ضرور تھا اب ہم بہت صحیح حساب لگا سکتے ہیں کہ کب ہلال یعنی پہلی کی چاند کی صورت میں نمودار ہوگا اور کب وہ بدر ِ منیر یعنی چودھویں کی چاند کی صورت میں فلک ِ ارضی کو منور کرے گا۔  
ربع صدی سے زیادہ عرصہ پہلےجب امریکہ میں مسلمانوں کی تعداد کم تھی تو وہ سب ایک ہی دن عید مناتے تھے لیکن جوں جوں مسلم آباد ی میں اضافہ ہوا اور تارکین ِ وطن کے چندے سے امیگرنٹ مولویوں نے اپنے اپنے مسلک کی بنا پر الگ الگ مسجدیں تعمیر کیں تو تیسری دنیا کی طرح یہاں بھی مسلمانوں میں اختلافات شروع ہوئے اور یہاں بھی ایک سے زیادہ عیدیں منائی جانے لگیں۔  

یوں توپاکستان میں عید کے چاند کا تعین کرنے کے لیے رویت ِ ہلال کمیٹی متعین ہے۔ مگر اس کی کارکردگی اکثر لوگوں کے مطابق مایوس کن رہی ہے۔ پاکستان میں گذشتہ کئی برسوں سے ایک بلکہ دو سے زائد عیدیں منائی جارہی ہیں۔ پروفیسر طہٰ خان کے مطابق ، عید کا چاند ہوں میں عید سے دو دن پہلے ، دیکھ لینا کہ پشاور میں اتر جاؤ ں گا۔  
اردو سوسائٹی کے ابوالحسن نغمی کے مطابق اس قسم کے اجلاس جہاں مختلف فکری موضوعات پر سوچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں وہیں پاکستان سے ہزاروں میل دور امریکہ میں اردو زبان کی آب یاری کی بھی ایک کاوش ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ مقصد ہمارا یہ ہے کہ اردو زبان اور خاص طور پر امریکہ میں اردو نثر کو بہت فروغ دیا جائے۔ جو سائنسدان اور دوسرے علوم میں ماہر ہیں، ان سے کہا جائے کہ وہ اردو نثر میں ہمارے لیے مضامین لکھیں، جوچاہے ادبی نہ ہوں۔  

اجلاس کے شرکاء اس بات پر متفق تھے کہ جدید دور کے جدید تقاضوں کے تحت پاکستان میں بھی نئی تکنیک کو فروغ دے کر چاند کی تاریخ کا تعین ممکن بنانا چاہیئے تاکہ ایک ہی ملک میں ایک ہی عید کو مختلف دنوں میں منانے کا رواج ختم ہو جس سے مختلف مسالک کے درمیان اختلافات کو ہوا مل رہی ہے۔  

 


Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
ڈاؤن لوڈ کیجیئے  (Real)
Watch This Report اس رپورٹ کی ویڈیو
Watch  (Real)
E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار
کراچی پولیس مقابلے میں دو اہلکار ہلاک، متعدد مشتبہ عسکریت پسند گرفتار
غزہ میں ساٹھ مقامات پر اسرائیلی بمباری، مرنے والوں کی تعداد 1000 سے زائد
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
صدر بش کو تاریخ میں کیسے یاد رکھا جائے گا  Video clip available
امریکی میڈیا کے اہم موضوعات کا جائزہ  Video clip available
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف