پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ پچھلی انتظامیہ کی شاہ خرچیوں کے باعث بورڈ مالی طور پر دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
پی سی بی کی مالی مشکلات کے بارے میں اعجاز بٹ نے بتایا کہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے جب چارج چھوڑا ، بورڈ کے ساٹھ سے ستر فی صد فنڈ ختم ہوچکے تھے۔
اُن کے بقول، ‘جو فنڈ ہمارے پاس موجود ہیں وہ بیکار منصوبوں پر خرچ ہو رہے ہیں۔ جب اُن کے متعلق ساری ادائیگیاں ہو جائیں گی تو ہم دیوالیہ ہو چکے ہوں گے۔ ہم کشکول لے کر حکومت کے پاس جائیں گے کہ ہمیں پیسے دے دو ہم کرکٹ کھیلیں گے۔’
پی سی بی چیرمین نے کہا کہ بورڈ کوشش کر رہا ہے کہ جہاں جہاں ممکن ہو پیسے بچائے جائیں۔