Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر


January 15, 2009

[insert caption here]

بچوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں دنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے جب کہ لائبیریااس فہرست میں پہلے نمبر پراورعراق اورافغانستان بلترتیب تیسرے اور چوتھے نمبرپر ہیں۔

رپورٹ کا اجراء جمعرات کو اسلام آباد میں کیا گیا اور اس موقع پر پاکستان کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل راشد جمعہ بھی موجود تھے۔ اس موقع نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ادارے کے نمائندے Martin Mogwanja نے بتایا کہ پاکستان میں ہر روز 500 نوزائید ہ بچے ہلاک ہو جاتے ہیں جس کی وجوہات میں زچہ و بچہ کے لیے مناسب طبئی سہولتوں کا فقدان،کم آگاہی اور غربت نمایاں ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ ملک میں زچگی کے دوران ہر ایک لاکھ میں سے 276 خواتین ہلاک ہوجاتی ہیں جب کہ ترقی یافتہ ممالک میں اس کی شرح ایک لاکھ میں آٹھ ہے۔Martin کا کہنا تھا کہ اگر حاملہ خواتین کو بہتر طبی سہولیات میسر کی جائیں تو خواتین کی شرح اموات میں 80 فیصدکمی کی جا سکتی ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیا کہ جن خواتین کی دوران زچگی موت واقع ہوتی ہے ان کے بچوں کے زندہ رہنے کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں اور وہ دو سال کی عمر کو پہچنے سے پہلے ہی ہلاک ہوجاتے ہیں۔یونیسیف کے نمائندے نے اس بات پر زور دیا کہ نوزائیدہ بچوں اور حاملہ ماؤں کی شرح اموات میں کمی کے لیے ضروری ہے کہ دونوں کو مناسب طبی سہولتوں کی فراہمی اور زچگی کے دوران تربیت یافتہ دائیون کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔اُنھوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں صرف 39فی صدبچوں کی پیدائش تربیت یافتہ دائیوں کی موجودگی میں ہو رہی ہے۔اُنھوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو بنیادی صحت کی ترقی کے لیے امداد فراہم کرے اور حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ اس شعبے کی ترقی کے لیے مناسب فنڈز مختص کرے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں