نیوگیشن پرجائیں مشمولات پرجائیں Skip to navigation Skip to content

Ready | ترجموں کا پورٹل | English
ہومکٹ حاصل کريںمنصوبہ بنائيںباخبر رہيں

آپ کے سوچنے کے لئے...

آپ کے پاس کم از کم ایک روایتی طور پر لگایا گیا لینڈلائن فون ہونا چاہئیے، کیونکہ ممکن ہے کہ کارڈلیس یا موبائل فون ہنگامی صورت حال میں کام نہ کریں.

صاف ہوا

کچھ ممکنہ ہنگامی صورت حال میں ہوا میں چھوٹے <<کچرے>> کے ذرات کا اخراج ممکن ہے۔ مثال کے طور پر سیلاب کی وجہ سے ہوا کے دوش پر رواں پھپھوندی خارج ہوسکتی ہے جو آپ کو بیمار کرسکتے ہيں اور دھماکے کی وجہ سے ملبے کے مہین ذرات خارج ہوتے ہيں جو پھیپھڑے کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہيں۔ حیاتیاتی دہشت گرد حملے میں ایسے کئی جراثیم کا اخراج ہوتا ہے جو سانس لینے سے یا کھلے زخموں میں جذب ہوکر آپ کو بیمار کرسکتے ہيں۔ ان میں سے کئی ایجنٹ آپ کو اس ہی وقت نقصان پہنچا سکتے ہیں جب وہ آپ کے جسم میں داخل ہوں، لہذا خود کو آلودگی سے بچانے کے بارے میں سوچیں۔

ناک اور منہ کا تحفظ

چہرے پر ڈھانپے جانے والے ماسک، یا موٹا کاٹن کا کپڑا، جو آپ کی ناک اور منہ کو پوری طرح ڈھانپ لیں، اور گھر کے ہر فرد کے لئے خاص طور پر بنائے گئے ہوں۔ بچوں کے لئے بہترین حفاظت کے لئے ہر ممکنہ اقدام کريں۔

اپنے ناک، منہ، آنکھوں اور جلد میں خراشوں کی حفاظت کے لئے جو قریب ہو اس کے ساتھ عارضی انتظام کرنے کو تیار رہيں۔ ایسی کوئی بھی چیز جو آپ کے منہ اور ناک پر پھنس جائے، جیسے کہ کاٹن کا موٹا کپڑا، ہنگامی صورت حال میں آلودہ کرنے والے مواد کو فلٹر کرنے میں مفید ثابت ہوسکتی ہے۔ بہت ضروری ہے کہ سانس لینے کے لئے ہوا ماسک یا کپڑے میں سے آئے، نہ کہ اس سے گھوم کے۔

بچوں کے لئے بہترین حفاظت کے لئے ہر ممکنہ اقدام کريں۔ ہارڈوئیر کی دکانوں میں چہرے کے لئے مختلف ماسک با‎آسانی دستیاب ہيں، جن کی درجہ بندی صنعتی ماحول میں ذرات کو فلٹر کرنے کی قابلیت کے مطابق کی گئی ہے۔

مختلف اقسام کی ہنگامی صورت حال رونما ہوسکتی ہیں، خود کو ہوا میں موجود آلودگی سے بچانے کے لئے صرف ایک ہی طریقہ نہیں ہے۔ کپڑے کے سادہ چہرے کے ماسکوں سے ہوا کے دوش پر رواں چند ذرات یا جراثیم فلٹر ہوسکتے ہيں، لیکن ممکن ہے کہ وہ آپ کو کیمیائی گیسوں کے خلاف تحفظ نہ فراہم کرسکیں۔ پھر بھی، ہنگامی صورت حال میں اپنے چہرے اور ناک کے اوپر کچھ ڈھانپ لینا کچھ نہيں سے بہتر ہوتا ہے۔ آپ کے جسم میں بیرونی مواد کے داخلے کو محدود کرنا آپ کے بیمار ہونے یا نہ ہونے پر اثرانداز ہوتا ہے۔

دوسری رکاوٹیں

  • بھاری پلاسٹک کی کچرے کی تھیلیاں یا پلاسٹک کی شیٹیں
  • ڈکٹ ٹیپ
  • قینچی

ایسی کئی صورت حال ہیں جب ایک ہی جگہ رک کر خود کو باہر کی آلودہ ہوا سے بچانا، جسے "اسی جگہ پر پناہ" کہا جاتا ہے، زندگی بچانے کے لئے نہایت اہم ہوجاتا ہے۔ کسی کمرے کو بیرونی آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے کھڑکیوں، دروازوں اور ہوادانوں کو ان اشیاء کے ساتھ مضبوطی سے بند کیا جاسکتا ہے۔ ان مواد کو پہلے سے کاٹنے اور لیبل کرنے پر غور کریں۔ آپ پیشگی طور پر جو بھی اقدام کرسکتے ہیں، ان سے ہنگامی صورت حال میں آپ کا قیمتی وقت بچے گا۔

صورت حال کے تجزيے کے لئے موجودہ معلومات استعمال کریں۔ اگر آپ کو ہوا میں ملبے کی کثیر مقدار نظر آئے یا اگر مقامی اتھارٹیاں ہوا میں آلودگی کی اطلاع دیں تو آپ کمرے کے تحفظ کے لئے کھڑکیوں، دروازوں اور ہوا دانوں کو مضبوطی سے بند کرنے کے لئے ان اشیاء کا استعمال کرسکتے ہيں۔

HEPA (High Efficiency Particulate Air Filtration)‎ فلٹر کے پنکھے

کمرے کو پلاسٹک کی شیٹنگ اور ڈکٹ ٹیپ کے ساتھ بند کرنے کے بعد، آپ نے اپنے اور باہر موجود آلودہ کاروں کے درمیان ایک بہتر دیوار کھڑی کردی ہے۔ تاہم، کوئی بھی تحفظ مکمل نہيں ہوتا ہے اور اخراج کا امکان رہتا ہے۔ اس کے علاہ، آپ کسی ایسی جگہ پر ہوسکتے ہيں جو کسی حد تک آلودہ ہو۔

آپ جس کمرے میں رہ رہے ہوں، وہاں سے آلودہ کار نکالنے میں مدد کرنے کے لئے HEPA فلٹر سے آراستہ قابل انتقال ہوا صاف کرنے کا آلہ نصب کرنے پر غور کریں۔ ان انتہائی موئثر فلٹروں میں چھوٹی جالیاں ہوتی ہیں جو انتہائی چھوٹے ذرات کو روک سکتے ہيں، جن میں چند حیاتیاتی ایجنٹ شامل ہيں۔ HEPA فلٹر میں پھنسنے کے بعد، آلودکار آپ کے جسم میں داخل ہو کر آپ کو بیمار نہيں کرسکتے ہیں۔ یہ فلٹر رواں، دھول مٹی، پھپھوندی، دھواں، حیاتیاتی ایجنٹ اور دوسرے آلودہ کار فلٹر کرنے کے سلسلے میں بہترین کام کرتے ہيں، لیکن یہ کیمیائی گیسوں کو روک نہيں پاتے ہيں۔

کچھ افراد، خاص طور پر ایسے افراد جو شدید الرجیوں اور دمے کا شکار ہوں، ہوا کو مسلسل فلٹر کرنے کے لئے، ماسکوں، قابل انتقال ہوا صاف کرنے کے آلات کے ساتھ ساتھ بڑے گھریلوں یا صنعتی ماحولوں میں HEPA فلٹر استعمال کرتے ہيں۔