ممکن ہے کہ آفت کے وقت آپ کا خاندان ایک جگہ نہ ہو، لہذا پیشگی منصوبہ بندی ضروری ہے: آپ ایک دوسرے کے ساتھ کس طرح رابطہ کریں گے؛ آپ واپس کیسے ملیں گے؛ اور آپ مختلف حالات میں کیا کریں گے۔ کنبہ جاتی ہنگامی منصوبہ
ٹھہرنے یا جانے کا منصوبہ بنانا |
آن لائن فارمز پُر کرنے کیلئے وقت نہیں ہے؟ کسی دوست کو ای میل کریں۔ |
آپ کے حالات اور ہنگامی صورتحال کی نوعیت کی بنیاد پر، پہلا اہم فیصلہ یہ ہے کہ آیا آپ کو وہیں رہنا چاہئے جہاں ہیں یا آپ کو نکل جانا چاہئے۔ آپ کو دونوں امکانات کو سمجھنا اور اس کے لئے منصوبہ بنانا چاہئے۔ اس بات کا فیصلہ کرنے میں اپنی عقل اور دستیاب معلومات، ساتھ ہی آپ جو کچھ سیکھ رہے ہیں اس کا استعمال کریں کہ آیا وہاں کوئی فوری خطرہ ہے۔ ہنگامی حالت میں، مقامی انتظامیہ جو کچھ ہورہا ہے اور اس بارے میں کہ آپ کوکیا کرنا چاہئے، فوری طور پر معلومات فراہم کربھی سکتی ہے اور نہیں بھی۔ البتہ، آپ کو ٹی وی دیکھنا چاہئے، ریڈیو سننا چاہئے یا تازہ ترین معلومات یا باضابطہ ہدایات تک فوراً رسائی کیلئے اکثر انٹرنیٹ دیکھنا چاہئے۔ اپنی جگہ پررہنے یا کسی جگہ پناہ لینے سے متعلق مزید معلومات کیلئے یہاں کلک کریں۔
ہنگامی معلومات
معلوم کریں کہ آپ کے علاقے میں کس قسم کے آفات، قدرتی اور انسانی پیدا کردہ، آنے کے زیادہ امکانات ہیں اور آپ کو کس طرح اطلاع دی جائے گی۔ آپ کی توجہ حاصل کرنے کا طریقہ ہر معاشرے میں الگ الگ ہوتا ہے۔ ایک عام طریقہ ایمرجنسی ریڈیواور ٹی وی نشریات کے ذریعہ نشر کرنا ہے۔ آپ کو مخصوص سائرن سنائی پڑسکتا ہے، یا ٹیلیفون کال مل سکتی ہے، یا ہنگامی کارکنان گھر گھر جاسکتے ہیں۔
ہنگامی منصوبے
آپ ایسی جگہوں سے متعلق ہنگامی منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہ سکتے ہیں جہاں آپ کا خاندان وقت گزارتا ہے: کام، یومیہ نگہداشت اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہیں ہے تو، منصوبہ بنانے کیلئے رضاکارانہ خدمات پرغور کریں۔ اپنے پڑوسیوں سے بات کریں کہ آپ کس طرح کسی ہنگامی صورتحال میں ساتھ مل کر کام کرسکتے ہیں۔ آپ کسی ہنگامی صورتحال میں اپنے خاندان اور عزیزوں کو دوبارہ متحد کرنے کیلئے بہتر طور پر تیاری کرسکتے ہیں اگر آپ وقت سے پہلے سوچیں اور دوسروں کے ساتھ پیشگی گفتگو کرلیں۔ مزید پڑھیں: اسکول اور کام کی جگہ۔