Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ


May 5, 2009

Shahi_Syed_President_ANP_Sindh

شاہی سید

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے اپنی جماعت ”اے این پی “پر کی جانے والی حالیہ تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور اُنھیں باہر بیٹھ کر تنقید کرنے کی بجائے واپس وطن آنا چاہیے ۔ شاہی سید نے ایم کیو ایم کے قائد کو دعوت دی کے وہ پاکستان واپس آکر اُن کے ساتھ سوات میں امن قائم کرنے میں حصہ لیں۔

وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ اُن کی جماعت گذشتہ30 سالوں سے اس خطے میں موجودہ مسائل کے خلاف نبرآزما ہے اور اس دورا ن اے این پی کے کارکنوں کی ہلاکت کے علاوہ جماعت کی مرکزی قیادت پر بھی حملے ہوئے۔ شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کے علاوہ فوج ، پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ امن کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ اے این پی زبانی نہیں عملی طور پر شدت پسندوں کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔

اس سے قبل مقامی میڈیا میں نشر ہونے والے بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سوات میں نظام عدل کی ناکامی پر اے این پی کے رہنماوٴں پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ اگر وہ معاہدے کو ناکام بنانے والے طالبان کے خلاف جر أ ت مندانہ موٴقف اختیار نہیں کر سکتے تو ”چوڑیاں پہن“ کر گھروں میں بیٹھ جائیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اے این پی کے رہنماء مظلوم پختونوں کو طالبان کے رحم و کرم پر چھوڑ کر خود محلوں میں رہ رہے ہیں ۔

Altaf Hussain

الطاف حسین

بیان میں الطاف حسین نے کہا تھا کہ اے این پی کی پالیسیوں سے پختون مایوس ہوئے ہیں اس لیے پختون اے این پی سے علیحدہ ہو کر باچا خان کے فلسفے کی تکمیل کے لیے علیحدہ گروپ تشکیل دے ۔ ایم کیو ایم غیرت مند پختونوں کے لیے آواز اٹھانے والوں کا نہ صرف ساتھ دے گی بلکہ ضرورت پڑھنے پر جان کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرے گی ۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کراچی میں حالیہ پر تشدد لسانی فسادات کے بعد شہر میں امن کو بحال کرنے کے لیے صوبے میں اتحادی جماعتوں کی کوششیں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں سندھ کے حکمران اتحاد کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں تینوں سیاسی جماعتوں کے رابطوں کو مستحکم کرنے کے لیے شہر کے پانچوں اضلاع کی سطح پر کمیٹیاں بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ صوبہ میں حکمران اتحاد کی جانب سے قائم کردہ رابطہ کمیٹیوں کے قیام سے جہاں شہر میں کشیدگی میں بظاہر کمی کے آثار نمایاں ہوئے تھے وہاں دونوں جانب سے ایک بار پھر سخت بیانات سے کشیدگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔

ایم کیو ایم کی قیاد ت کی طرف سے حالیہ بیانات کے بعد آنے والے دنوں میں شہر میں امن کی صورت حال کے بارے میں شاہی سید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایک روز قبل ہی شہر میں امن کمیٹیاں بنیں اور ایسے میں الطاف حسین کا یہ بیان” منافقت “ہے ۔ اُنھوں نے ایم کیوایم کو انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اُن کی طرف سے بیانات کا سلسلہ جاری رہا تو اس رویے کوزیادہ دیر برداشت نہیں کیا جائے ۔

Farooq Sattar

فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنماء فاروق ستار نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جماعت کے قائد الطاف حسین کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی جماعت اب بھی کراچی میں امن کے قیام کے لیے تمام کوششیں کررہی ہے تاہم اُنھوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ان کوششوں میں مبینہ طور پر اُن کے ساتھ تعاون نہیں کررہی۔

فاروق ستار نے یہ اعتراف کیا کہ 29 اپریل کو کراچی میں ہونے والے پرتشدد واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت پختونوں کی تھی ۔ اُنھوں اس موقع پر ایک بار پھر اپنی جماعت کی طرف سے کراچی کی اعلی پولیس قیادت کی تبدیلی کے مطالبے کوبھی دوہرایا۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھارت کے حوالے سے یقین دہانیوں کی ضرورت ہے  Video clip available
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید
سوات سے پانچ لاکھ افراد کی نقلِ مکانی
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ  Video clip available
پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے: ہول بروک
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں
’رواں سال  کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
ایم ایف حسین کو بھارت واپسی پر خطرہ؟
جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عدنان سمیع خان کی ازدواجی زندگی میں ایک اور بھونچال
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  Video clip available
لفظ کہانی:  Might is right
اوباما کے سو دِن: مسلمان دنیا کے ساتھ امریکی تعلقات کی بنیاد دوطرفہ باہمی احترام  پر
اپنی ڈاکٹری جتانے سے فلو کی اموات میں اضافہ؛ لیکن غریب کیا کرے؟ 
پرویز شاہدی کی برسی پر
لفظ کہانی:  انگریزی لفظ جس کا کوئی قافیہ نہیں
بھارتی انتخابات: راہول گاندھی کا بائیں بازو اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اشارہ
پراچنداکے استعفے کے بعد نیپال میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں تیز
ایران کے ساتھ خفیہ معاہدہ خارج ازامکان ہے: رابرٹ گیٹس
امریکہ انٹرنیٹ پر اپنی نگرانی ختم کرے: یورپی یونین
ایشیا کپ کھیلنے ضرور جا رہے ہیں، لیکن جیت کی امید نہیں: ہاکی ٹیم کے منیجر کا بیان
افریقہ دنیا بھر کے انسانوں کا منبع ہے: نئی جینیاتی تحقیق
اوباما کی صدارت کے سو دن ۔۔۔ عالمی ٹاؤن ہال میٹنگ، انٹرنیٹ پر براہِ راست
شمالی بہار میں بس پر بجلی کی تار گرنے سے بس میں سوار 30افراد ہلاک
جنگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امداد کی اپیل
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ
سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک
انار کلی کے مقبرے کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش
شادی کی تقریب پر حملہ 45ہلاک
پاکستان کے لیے اندورنی خطروں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے  Video clip available
لوگوں کوانسانی بھلائی کے کاموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  Video clip available
بونیر میں فوجی کارروائی ، طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک
”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
کیتھرین روہر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد فراہم کررہی ہیں  Video clip available
واشنگٹن: صدر اوباما کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاک، افغان لیڈروں کی آمد
امریکہ کی ٹیکس پالیسی میں اصلاح۔۔۔ہدف: سمندر پار امریکی کمپنیاں
سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
عراقی وزیرِ اعظم پیرس میں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس
فلوریڈا کا سرد جنگ کے دور کا میزائل بیس سیاحت کے لیے کھول دیا گیا  Video clip available
شیرِمیسور فتح علی خاں ٹیپو سلطان کی برسی پر
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح
سوائىن فلو کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئى: ڈبلیو ایچ او
قمر رئیس کے انتقال سے ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ