پاکستان کے صدر آصف علی زرداری اور اُن کے افغان ہم منصب حامد کرزئى اس ہفتے امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ سربراہی مذاکرات کے لیے پیر کے روز واشنگٹن پہنچ رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ مسٹر اوباما بدھ کے روز سہ فریقی مذاکرات کی میزبانی کریں گے۔ توقع ہے کہ تینوں رہنما پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ سرحد کے پہاڑی علاقوں میں خوں ریزی ختم کرنے کی حکمت عملی پر غور کریں گے۔
دونوں حکومتیں اس گڑ بڑ والے علاقے میں طالبان کی از سرِ نو بھڑک اُٹھنے والی بغاوتوں کے خلاف لڑرہی ہیں۔
طے شدہ پروگرام کے مطابق مسٹر زرداری منگل کے روز امریکی ارکانِ کانگریس کے ایک گروپ سے ملاقات کریں گے، اور مسٹر کرزئى بروکنگز انسٹی ٹیوشن میں افغانستان میں 20 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخاب کی روشنی میں افغانستان کے بارے میں تقریر کریں گے۔
توقع ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے صدور واشنگٹن سے واپس روانہ ہونے سے پہلے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔