جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
|
May 5, 2009
|
|
| Georgian Interior Ministry spokesman Shota Utiashvili gives a news conference in Tbilisi, 05 May 2009 | جارجیا نے کہا ہے کہ دارالحکومت تبلیسی کے قریب واقع ایک فوجی چھاؤنی میں ہونے والی بغاوت کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ حکومت کے مطابق اس بغاوت کا مقصد بدھ کے روز ہونے والی نیٹو کی فوجی مشقیں کو درہم برہم کرنا تھا۔
جارجیا کی وزارتِ دفاع نے منگل کے روز اس بغاوت کو روس کی طرف سے جارجیا کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا حصہ قرار دیا۔ حکام کے مطابق باغیوں کا مقصد نیٹو کی مشقوں کو روکنا تھا۔
وزارتِ داخلہ کے ایک ترجمان نے پہلےیہ الزام لگایا کہ روس نے اس بغاوت کے لیے مالی امداد فراہم کی تھی، تاہم بعد میں کہا کہ وہ اس بارے میں پر یقین نہیں ہیں کہ اس میں روس ملوث ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ باغیوں نے صدر میخائل ساکش ولی سے بات کرنے کے بعد اپنے آپ کو حکا م کے حوالے کر دیا۔
صدر نے اس بغاوت کو ایک الگ تھلگ واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ حالات قابو میں ہیں۔
جارجیا کی حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے صدر پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نےداخلی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے بغاوت کا ڈراما رچایا ہے۔ حزبِ اختلاف گذشتہ چار ہفتوں سے تبلیسی میں روزانہ مظاہرے کر رہی ہے۔ اس کا مطالبہ ہے کہ صدر ساکش ولی اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔
|