Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں


May 5, 2009

Sharmila Tagore
Sharmila Tagore
بالی وڈ کی مشہور ہیروئن شرمیلا ٹیگور کو اِس سال 62 ویں بین ا لاقوامی کانز فلم فیسٹیول کےجیوری ممبران کی نو رکنی ٹیم میں شامل  کیا گیا ہے۔  گزرے زمانے کی منجھی ہوئی خوب صورت اداکارہ شرمیلا ٹیگور فی الحال سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفی کیشن کی سربراہ ہیں۔  عالمی سطح کا سب سے بڑا فلمی میلہ پیرس کے شہر کانز میں اِس سال 13 سے 24 مئی کے درمیان منعقد ہوگا۔

اگرچہ 2002ء کے بعد سے بالی وڈ کی کوئی بھی فلم کانز فلمی میلے میں نامزدگی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے،  تاہم اِس عالمی میلے میں جیوری کی حیثیت سے بھارتی فلمی صنعت کے نمائندوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی فلمی دنیا چاہے دیر سے ہی سہی، مگر ہندی فلم انڈسٹری کی اہمیت کو سمجھنے لگی ہے۔

شرمیلا نے 1959ء میں بھارتی فلمی تاریخ کے عظیم فلم ساز ستیہ جیت رے کی فلم اپور سنسار میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنےفلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔  کشمیر کی کلی، آرادھنا، داغ، سفر، این ایونگ ان پیرس، امرپریم اور موسم جیسی سپرہٹ فلمیں میں کام کرنے والی 52 سالہ شرمیلا کا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی جیوری ممبران میں شامل ہونا بالی وڈ کے لیے بھی انتہائی فخر کی بات ہے۔

دل چسپ بات یہ ہے کہ شرمیلا سے پہلے کانز فلمی میلے میں  بالی وڈ سے اب تک صرف دو ہیروئنوں کو ہی جیوری ممبر کے فرائض انجام دینے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔  سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے 2003ء میں کانز کی جیوری کا حصہ تھیں لیکن وہ 2002ء سے تقریبا ہر سال کانز کے اِس فلمی میلے میں شرکت کے لیے پہنچ ہی جاتی ہیں۔

اِس کے علاوہ فراق جیسی بہترین فلم بناکر فلم سازی کے شعبے میں پہلا قدم رکھنے والی اداکارہ نندیتا داس بھی 2005ء میں کانز فلمی میلے کی جیوری ممبران میں شامل تھیں۔  خیال رہے کہ  بکر پرائز جیتنے والی نامور مصنفہ اور سماجی کارکن اروندھتی رائے تیسری بھارتی خاتون ہیں جنھیں ماضی میں کانز میلے میں جیوری کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا۔

رابندر ناتھ ٹیگور کی پوتی اور عظیم کرکٹ کھلاڑی  نواب منصور علی پٹودی کی اہلیہ شرمیلا 62 ویں کانز فلمی میلے میں فرانسیسی اداکارہ ازابیلے ہوپرٹ کی سربراہی میں اٹلی کی ایشیا ارجینٹو، ترکی کی نوری بلگے سیلن، برطانیہ کے حنیف قریشی، امریکہ کے جیمس گرے  جیسے جیوری ممبران  کے ساتھ کام کریں گی۔

شرمیلا ٹیگور کے دو بچے سیف علی خان اور سوہا علی بھی بالی وڈ کا حصہ ہیں۔  فلم اوم کارا اور ریس میں بہترین اداکاری کے بعد سے سیف کا شمار بھی بالی وڈ کے چوٹی کے ستاروں میں کیا جاتا ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فوج کو بھرپور کارروائی کرنے کا حکم: وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب
”تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے“  Video clip available
پاکستان، عراق اور افغانستان کےلیے امریکی امداد کا بل منظور
امریکہ کے پاس کرزئی اور زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: امریکی اخبار
ٹوینٹی 20میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی
سوائن فلو کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی : عالمی ادارہٴ صحت
کینیڈا قندہار میں ڈیم کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ ڈالر دے گا
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا اختتام
بھارتی چیف الیکشن کمشنر کا نام ووٹر لسٹ سے خارج
سیف علی خان، اسلام کے تصور وحدانیت سے متاثر؟
عامر خان کی نئی فلم کی ننھی اداکارہ
بسم اللہ کی عبارت بنگلہ دیشی آئین کا حصہ رہے گی: وزیرِ قانون کی یقین دہانی
امریکی اخبارات: پاکستان کو ایک دھیلا نہ دیں جب تک۔۔۔
اوباما انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ بجٹ میں17 ارب ڈالر کی کٹوتیوں کا امکان
افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ
باغی تامل ٹائیگرز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں: سری لنکا
امریکی مال بردار جہاز قزاقوں کے حملے سے بال بال بچا
پاکستان کا جنوب اور طالبان کا قبضہ؟ علاقائی منافرت میں طالبان کا فائدہ
”لڑائی کی وجہ سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا“
طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، سوات میں زمرد کی کانوں پر سرکاری قبضہ
بلوچستان میں سکولوں میں قومی ترانہ نہ پڑھنے  کی دھمکی 
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت بھارت کو تجارتی رعایت نہیں دی جارہی
سوات امن معاہدہ ختم نہیں ہوا ، دفتر خارجہ
بھارت میں انتخابات کا چوتھا مرحلہ
پاک افغان صدور کے ساتھ ملاقات ’انتہائی مفید‘: صدر اوباما
لفظ کہانی:  Axe to grind
سوات میں فوجی آپریشن سے  امریکا کی مثبت توقعات   Video clip available
لفظ کہانی:  کینگرو کورٹ
سیٹزن جرنلزم  کی مقبولیت میں اضافہ  Video clip available
دورہ امریکا کے مقاصد حاصل کرلیے گئے  ہیں: اکبر خواجہ  Video clip available
’صدر زرداری نےپاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کیا‘