Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

16 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
مشتبہ دہشت گردوں کی حوالگی کے بھارت کے مطالبے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی: پرنب مکھرجی


January 16, 2009

 بھارتی وزیرِ خارجہ پرنب مکھرجی نے اِس بات کا اعادہ کیا ہےکہ پاکستان  ممبئی حملوں کے مشتبہ دہشت گردوں کو بھارت کے حوالے کرے تاکہ اُن کے خلاف  وہیں کارروائی کی جاسکے۔

خیال رہے کہ مکھرجی نے دو روز قبل ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں کے ذمے دار مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان میں وہاں کے قانون کے مطابق شفاف کارروائی  کی جاسکتی ہے۔ لیکن جمعے کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُنھوں نے کہا کہ ہم نے حملے کی سازش کرنے والوں کی حوالگی کا مطالبہ ترک نہیں کیا۔

مکھرجی نے کہا کہ دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ ترک کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘بھارت میں جو بڑے دہشت گرد واقعات ہوئے ہیں اُن کی منصوبہ بندی اور سازش پاکستان میں تیار کی گئی۔ صرف مکمل اور شفاف جانچ سے اِن حملوں کی سازش سے پردہ اُٹھ سکتا ہے۔’

اُنھوں نے مزید کہا کہ چونکہ مہلک دہشت گردانہ جرائم بھارت میں کیے گئے ہیں  اس لیےاُن کے ذمے داروں کے خلاف یہاں قانونی کارروائی ہونی چاہیئے۔

پرنب مکھرجی نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پاکستان سے ایماندارانہ اور مؤثر کارروائی کرنے کی درخواست کرتا رہا ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں