Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
غزہ میں ساٹھ مقامات پر اسرائیلی بمباری، مرنے والوں کی تعداد 1000 سے زائد


January 14, 2009

 
Palestinian stands next to crater caused by Israeli bombing of Sheik Radwan cemetery in Gaza City, Wednesday, 14 Jan 2009
ایک فلسطینی غزہ میں اسرائیلی بم سے بننے والے گڑھے کے پاس کھڑا ہے
بدھ کو غزہ پر حملے کے 19 ویں دن غزہ شہر میں اسرائیل کی زمینی فورسز نے حماس کے عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کا زبردست تبادلہ کیا۔
غزہ شہر میں اسرائیلی طیاروں نے ایک قبرستان اور ایک مرکزی پارک پر بمباری کی۔ اطلاعات کے مطابق اب وہاں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

رات بھر اسرائیلی طیاروں نے پورے غزہ میں حماس کے 60 سے زیادہ اہداف پر بم برسائے جن میں پولیس اسٹیشن ، ہتھیاروں کی تنصیبات اور مصرکے ساتھ غزہ کی سرحد پر اسلحے کی اسمگلنگ سے متعلق سرنگیں شامل تھیں۔

حماس نے بدھ کے روز جنوبی اسرائیل میں متعدد راکٹ داغے۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی۔

دریں اثنا امن کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے سربراہ بان گی مون مصر پہنچ گئے ہیں، جہاں انھوں نے غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Palestinians collect their belongings from a damaged building after an Israeli airstrike in Gaza City, 14 Jan 2009
فلسطینی ایک تباہ شدہ عمارت سے اپنا سامان اکٹھا کر رہے ہیں
فلسطینی صحافی محمود دواس نے غزہ سے رپورٹ بھیجی ہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے قبرستان اور غزہ کے سب سے بڑے پارک پر زبردست بم باری کی گئی، جس کے بعد تمام غزہ پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ دواس نے کہا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی فوجی نہیں دیکھے، تاہم وہ فایرنگ کی آوازیں سنتے رہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اسرائیلی فوجی شہر کے مرکز سے زیادہ دور نہیں ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ شہر کا ہر حصہ محاصرے میں ہے اور ہر طرف گھمسان کی جنگ جاری ہے۔

اسی دوران بدھ کے روز لبنان سے تین راکٹ داغے گئے جو قصبے کریات شمعونا میں آکر گرے، جس کا جواب اسرائیل نے توپ کے گولوں سے دیا۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے اور نہ ہی کسی نےاس حملے کی ذمے داری قبول کی ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ۔۔۔ قارئین اپنی رائے دیں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف