Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور

January 14, 2009

بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے بارے میں بھارت
[insert caption here]

جنرل دیپک کپور

کے تمام آپشن کھلے ہیں جن میں سفارتی کاری، اقتصادی تعلقات ختم کرنے اور آخری حربے کے طور پر لڑائی کا آپشن بھی موجود ہے تاہم اُنھوں نے کہا کہ بھارتی موقف کو واضح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت جنگی جنون کو ہوا نہیں دے رہا ہے۔ اُنھوں نے یہ بیان بدھ کودہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔

بھارتی فو ج کے سربرا ہ نے کہا کہ وہ اس بات سے بھی آگا ہ ہیں کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں سے کچھ فوجیوں کوہٹا کر اپنے مشرقی سرحد کی طرف تعینا ت کیا ہے لیکن یہ اُن کے لیے تشویش کی بات نہیں ہے۔

خیال رہے کہ ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا اور کسی حد تک یہ صور ت حال اب بھی برقرار ہے کیونکہ بھارت کا اصرار ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد پاکستان سے آئے تھے اوراس بارے میں شواہد بھی پاکستانی حکام کو دے دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے منگل کی شب قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ایک بار پھر کہا تھا کہ بھارتی حکام نے شواہد نہیں بلکہ محض معلومات فراہم کی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تحقیقات کے بعد ہونے والی پیش رفت سے بھارت کو آگاہ کردیا جائے گا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ۔۔۔ قارئین اپنی رائے دیں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف