|
سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ مقرن |
سعودی عرب کے انٹیلی جنس چیف شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نے بدھ کو وزیراعظم
کے مشیربرائے داخلہ اُمور رحمان ملک سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ
سمیت خطے کے مختلف اُمور پر بات چیت کی۔وازرت داخلہ سے جاری ہونے والے ایک
بیان کے مطابق دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں شہزادہ مقرن نے اپنے عزم کو
دوہراتے ہوئے انسداد دہشت اور ملک بھر میں حالات کو معمول پر لانے میں
پاکستان کی وزارت داخلہ کی کوششوں کو بھی سہرا۔
بیان کے مطابق دونوں
رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر قریبی تعاون پر بھی اتفاق کیا ہے۔