Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

14 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟


January 14, 2009

 
Hand

حال ہی میں ایک نئے مطالعاتی جائزے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہاتھ کی جس انگلی میں عام طورپر انگوٹھی پہنی جاتی ہے، اس کی لمبائی کا تعلق انسان کی مالی کامیابیوں سے ہے۔ یہ مطالعاتی جائزہ کیمررج یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی نگرانی میں ہوا۔

جائزے میں لندن کے ایسے نمایاں کاروباری افراد کو شامل کیا گیا تھا جنہیں اپنے کاروبار میں بڑے بڑے خطرات مول لینے پڑتے ہیں اور انہیں فوری طور پر اپنے فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔

ماہرین کو معلوم ہوا کہ جن کاروباری افراد کی انگشتری کی انگلی کی لمبائی شہادت کی انگلی سے نمایاں طورپر زیادہ تھی، وہ اپنے کاروبار میں دوسروں کی نسبت زیادہ کامیاب تھے۔

سائنس د انوں کا خیال ہے کہ ماں کے جنین میں ایک خاص قسم کے ہارمون کی زیادتی کی وجہ سے بچے کی انگوٹھی کی انگلی شہادت کی انگلی سے زیادہ لمبی ہوجاتی ہے۔ اس ہارمون کا تعلق اعتماد،خطرہ مول لینے کی صلاحیت اور فوری فیصلے کی اہلیت سے ہوتا ہے۔تحقیق سے ظاہر ہوا کہ ایسے افراد اپنی کاروباری زندگی میں ایسے سودے فوری طورپرکرنے کا خطرہ مول لے سکتے ہیں جن میں سرمایہ ڈوبنے کا اندیشہ زیادہ ہوتا ہے۔

جائزے سے معلوم ہوا کہ جن کاروباری افراد کے ہاتھ کی انگوٹھی والی انگلی کی لمبائی زیادہ تھی، انہوں نے دوسروں کے مقابلے میں اوسطاً چھ گنا زیادہ رقم کمائی اور وہ اس کاروبار میں زیادہ مدت تک کامیابی سے موجود رہے۔

سائنس دانوں نے اپنے اس مطالعے کے 44 شخصیات کا انتخاب کیا جن میں سے کچھ کی سالانہ آمدنی 40لاکھ پونڈ تک تھی اور انہوں نے لندن کےاسٹاک ایکس چینج میں کام کیا جہاں روزانہ بڑے پیمانے پر کاروبار ہوتاہے۔ انہوں نے اربوں ڈالر کے کاروبار کا لین دین کیا اور انہوں نے منٹوں یا کبھی کبھی سیکنڈوں میں فیصلے کر کے اپنے سرمائے کو بچایا یا منافع کمایا۔

کیمبرج یونیورسٹی کے سائنس کی اس ٹیم کی قیادت ڈاکٹر جان کوٹس نے کی جو خود بھی وال سٹریٹ میں ایک بروکر رہ چکے ہیں۔ انہوں نےاپنی اس ریسرچ میں 20 ماہ کے عرصے میں تاجروں کی انگلیوں کی لمبائی کو سامنے رکھتے ہوئے ان کے منافعوں کا جائزہ لیا۔

انہیں معلوم ہوا کہ شہادت کی انگلی اور انگشتری کی انگلی کی لمبائی کے تناسب سے یہ پیش گوئی ہوسکتی ہے کہ تاجر کی کاروباری زندگی اس کے لیے کتنی منافع بخش ثابت ہوسکتی ہے۔

وہ تاجر جن کی انگوٹھی کی انگلیاں لمبی تھیں انہوں نے اپنے ساتھیوں کی نسبت11 گنازیادہ تک کمائی کی۔ اوسطاً انہوں نے چھ گنا زیادہ کمایا اور اس میں ان کی انگلیوں کی لمبائی کا اتنا ہی زیادہ عمل دخل تھا جتنا کہ ان کے کاروباری تجربے کا تھا۔

اس حالیہ تحقیق سے ایسے ہی ایک سابقہ جائزے کی تائید ہوئی ہے جس میں انگلیوں کی لمبائی کے تناسب کو فٹ بال، رگبی، باسکٹ بال اور اسکینگ جیسی کھیلوں میں کارکردگی سے منسلک کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر کوٹس نے اپنی تحقیق کے نتائج نیشنل اکیڈمی آف سائنس میں شائع کرائے ہیں۔ ان کا کہناہےکہ جائزے کے نتائج سے ظاہر ہوتاہے کہ مالیاتی منڈیوں میں کامیابی پر ذہنی صلاحیت اور تجربے کے ساتھ ساتھ انسان کی جسمانی ساخت بھی اثر ڈالتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ ہمیں یہ جان کر بہت حیرت ہوئی کہ ایک خاص قسم کے ہارمون کا مستقبل کی کاروباری زندگی کامیابی اتنا زبردست اثر ہوسکتا ہے۔لیکن وہ کہتے ہیں کہ اس سے ہمیں یہ نتیجہ اخذ نہیں کرلینا چاہیئے کہ صرف انہی لوگوں اسٹاک مارکیٹ میں ملازم رکھا جانا چاہیے جن کی انگوٹھی کی انگلیاں لمبی ہوں۔

ڈاکٹر کوٹس کہتے ہیں کہ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے صرف انہی لوگوں کو ٹینس کھیلنے کی تربیت دی جائے جن کے قد لمبے ہوں۔یہ طریقہ مفید تو ہوسکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پھرجان مک اینروئے اور جمی کونرز جیسے کھلاڑی کہاں جائیں گے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
بھارتی فوجی سربراہ کا بیان ۔۔۔ قارئین اپنی رائے دیں
امریکہ کو ایک بار پھر انسانی حقوق کی قیادت سنبھالنی چاہیئے: ہیومن رائٹس واچ
بھارتی کشمیر میں کارروائی کے دوران حزب المجاہدین  کا کمانڈر گرفتار
کشمیر میں جاری شورش پر بننے والی بالی وڈ کی فلم ‘لمحہ’ نئے تنازع کا شکار
واشنگٹن میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں زوروں پر
قرض دہندگان کی شرائط: حکومت نے گذشتہ 18دِنوں میں 206ارب روپے واپس کیے: سرکاری ذرائع
محمد آصف کا  دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ  ہوا ہے، رپورٹ آنے پر کارروائی ہوگی: اعجاز بٹ
فوجی کارروائی کا راستا کھلا رکھنے کے بھارتی بیانات انتہائی افسوسناک ہیں: پاکستانی دفترِ خارجہ
اوباما حکومت اور پاکستان کے ایٹمی ہتھیار
فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد
عالمی معاشی بحران: ایشیا میں بے روزگاری میں اضافہ
امریکہ کی جانب سے سرحد پولیس کو سیکیورٹی آلات کی فراہمی
بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں،جنرل دیپک کپور
انگلی کی لمبائی کاتعلق کامیاب کاروباری زندگی سے؟
’تارے زمین پر‘ آسکر کی دوڑ سے باہر
چمن کے راستے افغانستان میں تعینات اتحادی افواج کی سپلائی بحال
”اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے تمام ممکن اقدامات کروں گا“
کوئٹہ ،ڈی ایس پی سمیت چار پولیس اہلکار ہلاک
گوانتا نامومیں قید سعودی شہری پر تشدد کیا گیا:امریکی اخبار
پاکستان کے زیر انتظام کشمیرکی 11 رکنی کابینہ نے حلف لے لیا
شہزادہ مقرن کی رحمن ملک سے ملاقات
برطانیہ میں بلوچ قوم پرست رہنماؤں کے خلاف کارروائی: بلوچستان میں ہڑتال
پی سی بی دیوالیہ ہونے کے قریب ہے: اعجاز بٹ
کپتان بننے کے لیےشعیب ملک سے بہتر کھلاڑی موجود تھے: محمد یوسف