|
فائل فوٹو |
کوئٹہ کی ایک اہم شاہراہ سریاب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ڈی
ایس پی ’ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ پولیس ‘سمیت چار پولیس اہلکار ہوگئے۔ بدھ کی صبح
ایک جیپ میں سوار دو ڈی ایس پی ، ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل پولیس
ٹریننگ سینٹر کی طرف جارہے تھے کہ سریاب روڈ پر واقع ڈگری کالج کے قریب
موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی جیپ پر بلااشتعال
فائرنگ شروع کر دی جس سے سب انسپکٹر مہدی اور کانسٹیبل صبغت اللہ
اورنصراللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک ڈی ایس پی حسن علی ہسپتال
پہنچنے کے بعد دم توڑگئے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید زخمی ہونے والے
دوسرے ڈی ایس پی غلام محمدکی حالت بھی تشویشناک ہے اور اُنھیں سر اور گردن
میں گولیاں لگی ہیں۔ اس واقع کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا
ہے۔تاحال اس واقع کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔