بھارتی فوج کے سربراہ جنرل دیپک کپور نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں کے بعد پاکستان کے بارے میں بھارت
|
جنرل دیپک کپور |
کے تمام آپشن کھلے ہیں جن میں سفارتی کاری، اقتصادی تعلقات ختم کرنے اور آخری حربے کے طور پر لڑائی کا آپشن بھی موجود ہے تاہم اُنھوں نے کہا کہ بھارتی موقف کو واضح طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت جنگی جنون کو ہوا نہیں دے رہا ہے۔ اُنھوں نے یہ بیان بدھ کودہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیا۔ بھارتی فو ج کے سربرا ہ نے کہا کہ وہ اس بات سے بھی آگا ہ ہیں کہ پاکستان نے قبائلی علاقوں سے کچھ فوجیوں کوہٹا کر اپنے مشرقی سرحد کی طرف تعینا ت کیا ہے لیکن یہ اُن کے لیے تشویش کی بات نہیں ہے۔
خیال رہے کہ ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی میں اضافہ ہو گیا تھا اور کسی حد تک یہ صور ت حال اب بھی برقرار ہے کیونکہ بھارت کا اصرار ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد پاکستان سے آئے تھے اوراس بارے میں شواہد بھی پاکستانی حکام کو دے دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے منگل کی شب قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ایک بار پھر کہا تھا کہ بھارتی حکام نے شواہد نہیں بلکہ محض معلومات فراہم کی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے اور تحقیقات کے بعد ہونے والی پیش رفت سے بھارت کو آگاہ کردیا جائے گا۔