Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا

January 15, 2009

[insert caption here]
شکیل صدیقی
 معروف پاکستانی مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی انتہا پسند ہندووٴں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے بعد جمعرات کو بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔ کراچی ائر پورٹ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک روزقبل ایک بھارتی ٹی وی چینل کی شوٹنگ کے دوران سینا نامی انتہا پسند ہندو تنظیم نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھارت چھوڑنے کوکہا تھا جس کے بعد انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ۔ 

تاہم ان کے بقول یہ ایک چھوٹی تنظیم ہے جس نے میڈیا پر آنے اور شہرت کے لیے اس طرح کی کارروائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں لوگوں کی اکثریت بشمول بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماایسی کاروائیوں کی حمایت نہیں کرتے اور وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان آنا جانا لگا رہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ وہ فنکار ہیں اور ان کا کام لوگوں کو ہنسانا ہے ۔تاہم انھوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی جلد ختم ہو جائے گی اور حالات پہلے کی طرح معمول پر آجائیں گے۔ ’ ’ دیکھئے دوستیاں اتنی جلدی نہ ٹوٹتی ہیں اور نہ ختم ہوتی ہیں ، پیار اتنی جلدی ختم نہیں ہوتا ، ابھی تھوڑا سا مسئلہ ہے انشاء اللہ بہت جلدی مرہم اپنا کام کرے گا ۔ “ 

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ممبئی حملوں کے فوراً بعد شکیل صدیقی اور اُن کے ایک ساتھی کاشف خان کودھمکیوں ملنے کے بعد ریکارڈنگ ملتوی کر کے بھارت چھوڑنا پڑا تھا تاہم شکیل صدیقی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کی یقین دہانی کے بعد انہوں نے دوبارہ بھارت جانے کا فیصلہ کیا ۔ خیال رہے کہ شکیل صدیقی بھارتی ٹی وی کے پروگرام کامیڈی سرکس میں طویل عرصے تک حصہ لیتے رہے ہیں اور ان کے شوز بھارت میں کافی مقبول ہیں۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں