|
ڈیوڈ ملی بینڈ شاہ محمود قریشی سے ہاتھ ملاتے ہوئے |
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے جمعے کو دو روزہ دوے پر اسلام آباد آمد کے بعد پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے دفترخارجہ میں ملاقات کی اور دوطرفہ اُمور کے علاوہ خطے بالخصوص ممبئی حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر بات چیت کی۔ ڈیوڈ ملی بینڈ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے اور صدر آصف علی زرادری کے علاوہ فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
پاکستان آمد سے قبل ڈیوڈ ملی بینڈبھارت میں تھے جہاں اُنھوں بھارتی وزیرخارجہ پرنب مکھرجی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اُنھیں یقین ہے کہ ممبئی حملے پاکستانی ریاست کے حکم پرنہیں کیے گئے ۔تاہم ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ ممبئی حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف پاکستان کاروائی کرے اور اُن کے بقو ل اب دیکھنا یہ ہے کہ اسلام آباد لشکر طیبہ کے خلاف کیا اقداما ت کرے گا۔