Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

سمندری طوفان گستاف نے امریکی ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی

August 31, 2008

People line up to be evacuated from the train station parking lot in New Orleans as Hurricane Gustav approaches the Gulf Coast, 30 Aug 2008
لوگ نیو اورلینز کے ٹرین سٹیشن کے باہر جمع ہو رہے ہیں تاکہ شہر سے باہر جا سکیں
طاقت ور سمندری طوفان گستاف  نےمغربی کیوباسے ٹکرانے کے بعد امریکی خلیجی ساحل کو اپنا نشانہ بنایا  ہے جہاں اس کی وجہ سے خاصی تباہی ہوئی ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کیوبا سے گذرنے کے بعد گستاف کی شدت میں کمی آئی ہے لیکن توقع ہے کہ خلیج میکسکیو کے گرم پانیوں کو عبور کرتے ہوئے اس میں پھر شدت آجائےگی۔

امریکہ کے ہری کین سینٹر نے اتوار کی صبح ایک انتباہ جاری کیا جس میں کہاگیا ہے کہ پیر کی صبح تک نیوآرلیئنز شہر سمیت ساحل کے کچھ حصوں کو ہرکین کی صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے۔

ہری کین سینٹر نے کہا ہے کہ کیوبا سے ٹکراتے وقت گستاف کی ہواؤں کی رفتار 240 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جو اب کم ہوکر 200 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگئی ہے۔

موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ سمندری طوفان گستاف مٹی کے بڑے تودوں کے گرنے تک ایک بڑے سمندری طوفان کا روپ دھارے رہے گا اور امکان ہے کہ وہ نیوآرلیئنز کے قریب کسی مقام سے ٹکرائے گا۔ یہ شہر تین سال پہلے ہری کین کٹرینا سے تباہ ہوا تھا۔

کٹرینا کے باعث ریاست لوزیانا میں 1400 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ طوفان کے متاثرین میں سے کئی سو نیو آرلیئنز میں تھے۔

اس شہر میں لوگوں کو لازمی طورپر گھر چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہا گیا ہے۔
 

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
اسرائیلی حملے میں حماس کے اعلیٰ عہدے دار ہلاک

  مزید خبریں
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز
محمد آصف کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی قائم
امریکی طیارہ نیویارک کے دریا میں گر کر تباہ
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار