Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز

January 15, 2009

 
President-elect Barack Obama speaks to reporters in Washington, 12 Jan 2009
دنیا کو اوباما سے توقعات
نو منتخب امریکی صدر براک اوباما کے اِس عہد پر کہ وہ دنیا میں امریکی قیادت کو بحال کریں گے، لاس انجلیس ٹائمز ایک اداریے میں لکھتا ہے کہ دنیا اِس کے لیے  بالکل تیار ہے۔

اخبار کہتا ہے کہ چھ سال کی جنگ کے بعد عراق ایک ایسی انتظامیہ کو خدا حافظ کہنے کے لیے بے چین  ہے جِس نے اُن کے ملک پر حملہ کر کے قبضہ جما  لیا۔

اوباما کی صورت میں افریقیوں اور ایشیائیوں  کو ایک ایسا کاسموپالٹن اور کھلے دل والا صدر نظر آرہا ہے جِس کے بارے میں  اُن کا خیال ہے، کہ وہ اُن پر حکم نہیں چلائے گا بلکہ اُن سے صلاح مشورہ کرے گا جو نظریاتی بنیاد پر نہیں بلکہ حقیقت پسندی سے کام لے گا۔

الغرض اخبار کہتا ہے کہ براک اوباما کی صدارت کی پہلی میعاد کا آغاز ایک ایسی عالمی خیر سگالی سے ہو رہا ہے جس کے ذریعے  ٹیپ کو واپس 12ستمبر 2001ء کی طرف چلایا جارہا ہے جب بین الاقوامی خیر سگالی کا اظہار فرانس کے اخبارات کی اِس سرخی سے ہوا تھا ‘ہم سب امریکی ہیں۔’

اخبار کا کہنا ہے کہ  یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ اِس خیرسگالی کو کس طرح ضائع کردیا گیا:

‘9/11کے بعد امریکہ نے القاعدہ اور افغانستان میں اُس کے میزبان طالبان کے خلاف جنگ کرنے کا جو فیصلہ کیا، اُس کو دنیا نے اپنے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے قدم کے طور پر قبول کر لیا، لیکن جب صدر بش نے اسامہ بن لادن کے تعاقب کرنے کے عمل کو ‘کروسیڈ’ کا نام دیا تو بہت سے مسلمانوں کو ایسا محسوس ہوا جیسے وہ ایک مذہبی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ’

حالانکہ ایران نے  اِس جنگ میں تعاون کیا تھا اُسے اِس کا صلہ یہ ملا کہ اُسے ‘بُرائی  کے محور’ کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

آگے چل کر اخبار کہتا ہے کہ 2003ء میں امریکہ نے اقوامِ متحدہ کی مرضی کو نظر انداز کرتے ہوئے عراق پر حملہ کردیا تاکہ صدام حسین کے اُن وسیع پیمانے کی تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا قلع قمع کردیا جائے جِن کا سرے سے وجود ہی نہیں تھا۔

اُس نے ابو غریب قید خانے کے قیدیوں سے زیادتی  کرکے مشتبہ دہشت گردوں کو واٹر بورڈنگ اور دوسری اذیتوں کا نشانہ بنا کر قیدیوں کو دوسرے ملکوں میں بھیج کر اور گوانتانامو میں قیدیوں کو بغیر فردِ جرم لگائے غیر معینہ مدت تک بند رکھنے سے امریکی آزادی کی شمع گل کر دی گئی اور پچھلے چند ماہ کے دوران وال اسٹریٹ کے تنزل اور بین الاقوامی منڈیوں کی تباہی کے بعد امریکی سرمایہ داری ویسی ہی  کٹی پھٹی اور تار تار لگ رہی ہے جیسے دیوارِ برلن کے گرنے کے بعد کارل مارکس کی کتاب  ‘داس کیپیٹال’ کتاب لگ رہی تھی۔

اخبار کہتا ہے کہ دنیا بھر میں امریکی مقبولیت میں تنزلی کے اِس پسِ منظر میں براک اوباما وائٹ ہاؤس میں ایک  نئے دور کی اُمید لے کر داخل ہو رہے ہیں جو بین الاقوامی سیاست اور ماکیٹوں کی تعمیر ِ نو کے لیے ضروری ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/Article_TopStory_Display.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.

  مزید خبریں
Error in custom script module
(/aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm)

Could not find the included template /aapkidunyaa/customcf/morefromvoa.cfm.
Note: If you wish to use an absolute template path (for example, template="/mypath/index.cfm") with CFMODULE, you must create a mapping for the path using the ColdFusion Administrator. Or, you can use per-application settings to specify mappings specific to this application by specifying a mappings struct to THIS.mappings in Application.cfc.
Using relative paths (for example, template="index.cfm" or template="../index.cfm") does not require the creation of any special mappings. It is therefore recommended that you use relative paths with CFMODULE whenever possible.