محدود انگریزی استعداد (LEP) پر بین الایجنسی ورکنگ گروپ نے 2002 میں LEP.gov تشکیل کو تشکیل دیا۔ LEP.gov کی دیکھ بھال امریکی محکمہء انصاف کے شعبہء شہری حقوق میں وفاقی رابطہ اور مطابقت کے درجے (FCS) کی جانب سے کی جاتی ہے۔
ہمارا مقصد
LEP.gov کا مقصد وسائل اور معلومات کا اشتراک ہے تاکہ وفاقی قانون سے مطابقت رکھتے ہوئے ان لوگوں کے لیے لسانی معاونت میں توسیع اور بہتری لائی جا سکے جو انگریزی کی محدود استعداد کے حامل ہیں۔
شکایت کیسے درج کرائی جائے
اگر آپ، یا کوئی ایسا جس کو آپ جانتے /جانتی ہوں، جو انگریزی میں ابلاغ کرنے کی محدود قابلیت رکھنے کے باعث اپنے قومی ماخذیا نژاد سے متعلّق امتیاز کا شکار ہوں، تو آپ مندرجہ ذیل لنک پر کلک کر کے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
معلومات کی درجہ بندی بہ حسابِ موضوع
اگر آپ درجِ ذیل موضوعات میں کسی پر بھی اضافی معلومات کے خواہش مند ہیں ، تو برائے مہربانی FCS سے بہ ذریعہ ای-میل ، LEP@usdoj.gov پر ، یا بہ ذریعہ فون، 202-307-2222 پر رابطہ کیجیے۔