نیوگیشن پرجائیں مشمولات پرجائیں Skip to navigation Skip to content

Ready | ترجموں کا پورٹل | English
ہومکٹ حاصل کريںمنصوبہ بنائيںباخبر رہيں

آپ کے سوچنے کے لئے...

اپنے ہنگامی صورت حال کے سامان کے کٹ میں اپنے بچے کے پسندیدہ کھلونے، بورڈ گیمز، کتابیں یا سی ڈی پلئیر اور سی ڈي شامل کرنا نہ بھولیں.

ابتدائی طبی امداد کا کٹ

ہنگامی صورت حال میں آپ یا آپ کے کسی گھر والے کو زخم لگ سکتا ہے، جل سکتے ہيں یا دوسری چوٹیں لگ سکتی ہيں۔ اگر آپ کے پاس یہ بنیادی سامان ہو تواپنے عزیزوں کو چوٹ لگنے کی صورت میں آپ ان کی مدد کرنے کے لئے بہتر طور پر تیار ہوتے ہيں۔ یاد رکھیں کہ زيادہ تر چوٹوں کی وجہ سے جان کو خطرہ نہيں ہوتا ہے اور فوری طبی امداد کی ضرورت نہيں ہوتی ہے۔ معمولی زخموں کے علاج کی معلومات سے ہنگامی صورت حال میں بہت فرق پڑسکتا ہے۔ ابتدائی طبی امداد کی کلاس لینے کے متعلق سوچیں، لیکن محض مندرجہ ذیل اشیاء سے بھی خون کے بہنے اور جراثیم زدگی کے پھیلنے کی روک تھام اور آلودگی سے پاک کرنے میں مدد مل سکتی ہی۔

آپ کے پاس کیا ہونا چاہئیے:

  • دو جوڑی لیٹکس یا دوسرے آلودگی سے پاک دستانے (اگر آپ کو لیٹکس سے الرجی ہو)۔
  • آلودگی سے پاک پٹیاں بہتے ہوئے خون کو روکنے کے لئے۔
  • صفائی کے لئے محلول/ صابن اور چھوٹے اینٹنی بائیوٹک تولیے، آلودگی سے پاک کرنے کے لئے۔
  • اینٹی بائیوٹک مرہم جراثیم زدگی کی روک تھام کے لئے۔
  • جلے کا مرہم جراثیم زدگی کی روک تھام کے لئے۔
  • پٹیاں مختلف سائزوں میں۔
  • آنکھ دھونے کا محلول آنکھیں دھونے کے لئے یا عام آلودگی دور کرنے کے لئے۔
  • تھرمامیٹر (مزید پڑھیں: حیاتیاتی خطرہ)
  • نسخے کی ادویات جو آپ روزانہ لیتے ہيں، جیسے کہ انسولین، دل کے امراض کی دوا اور دمہ کے انھیلر۔ آپ کو تاریخ تنسیخ کے حساب کے لئے ادویات کے وقتا قوقتا بدلنا چاہئیے۔
  • نسخے کے ذریعے دستیاب طبی سامان جیسے کہ شوگر اور خون کے دباؤ کی نگرانی کے آلات اور سامان۔

آپ کے کٹ میں مندرجہ ذیل اشیاء کی شمولیت فائدہ مند ہوسکتی ہے:

  • سیل فون اور چارجر
  • قینچی
  • موچنا
  • پٹرولیم جیلی یا دوسری چکنائی کی ٹیوب

نسخے کے بغیر دستیاب ادویات:

  • اسپرین یا اسپرین بغیر درد کم کرنے کی دوا
  • پیچش روکنے کی دوا
  • پیٹ کی تیزابیت کی دوا (پیٹ کی خرابی کے لئے)
  • قبض کشا