’رواں سال کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
|
May 5, 2009
|
|
| Fed. Reserve Chairman Ben Bernanke prepares to testify before Congress, 05 May 2009 | امریکہ کی مرکزی بینک کے سربراہ بین برنانکی کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت پستی کو چھو کر رواں سال کے اواخر تک سنبھل جائے گی۔
اُنھوں نے کہا کہ صارفین کو ملنے والے قرضے کی صورتِ حال بہت گھمبیر ہے اور کاروباری سرمایہ کاری ابھی تک کمزور ہے، اِس لیے کمپنیاں نئے لوگوں کو ملازمت دینے میں محتاط ہوں گی۔ اِس بات کے ثبوت میں کہ معیشت مزید سُکڑنے سے رُک جائے گی، وزارتِ مال کے سربراہ نے کہا کہ صارف کی قوتِ خرید بڑھے گی، جِس سے صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اوربھنور میں پھنسے ہاؤسنگ سیکٹر میں کچھ بہتری نمودار ہوگی۔
منگل کے روز سامنے آنے والی دو معاشی رپورٹوں سے معیشت میں بہتری کی برنانکی کی پیش گوئی کی حمایت ہو تی ہیں۔
خدمات کا سیکٹر امریکی معیشت کا ایک بہت بڑا حصہ ہے ، اُس سے لگتا ہے کہ یہ سیکٹر ابھی تک سُکڑاؤکے عمل سے گزر رہا ہے، تاہم اِس کی سست روی کی رفتار اب کم ہوتی جار ہی ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فور سپلائی منیج منٹ کا کہنا ہے کہ اپریل کے مہینے میں چھوٹی سطح کے کاروبار میں تقریباً تین فی صد درجے کی بہتری دیکھی گئی ۔
کلیدی سود سے متعلق ایک علیٰحدہ رپورٹ جسے لِبور کے نام سے جانا جاتا ہے، اُس سے پتا چلتا ہے کہ اِس میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی۔ سود کی شرح میں کمی کے باعث کاررباروں کے لیے سستے داموں رقوم مستعار لینا ممکن ہواہے جِس کی مدد سے وہ نئے آلات خرید سکتے ہیں، نئی فیکٹریاں لگا سکتے ہیں اور نئے لوگوں کو بھرتی کر سکتے ہیں۔
منگل کے ہی روز ملک کی سب سے بڑی دو خوراک کی کمپنیوں نے بتایا ہے کہ گذشتہ تین ماہ کے دوران اُنھوں نے منافع کمایا ۔
|