Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

06 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش


May 5, 2009

John Kerry reacts to President Bush's Iraq speech
                                 جان کیری
امریکی سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین جان کیری اور رپبلکن پارٹی کے سینیٹر رچرڈ لوگر نے پاکستان کو دی جانے والی غیر فوجی مالی امداد میں تین گنا اضافہ کرنے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش کردیا ہے۔ اس بل کے منظور ہونے پرآئندہ پانچ سالوں تک پاکستان کو سالانہ ڈیڑھ ارب ڈالر امریکی امداد دی جائے گی۔

دونو ں امریکی سینیٹروں نے سینٹ میں بل کو پیش کرتے وقت یہ موٴقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان کے لیے غیرفوجی امداد میں اضافہ کرنے کے اس ہنگامی اقدام کا مقصد اسلامی انتہاپسندوں کو شکست دینے اور ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے پاکستانی حکومت کی مدد کرنا ہے۔

پاکستان کے لیے مالی امداد کا مجوزہ بل ایک ایسے وقت سینٹ میں پیش کیا گیا ہے جب صدرآصف علی زرداری بدھ کو صدر براک اوباما سے ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچے ہیں جس میں انتہا پسندوں سے پاکستان کو درپیش خطرات پر بات چیت کی جائے گی۔ افغانستان کے صدر حامد کرزئی بھی ان مذاکرات میں شامل ہونگے۔

 بل پیش کرنے کے بعد سینیٹر کیری نے بتایا کہ مالی امدادمیں سے دس کروڑ ڈالرز پولیس اصلاحات، انھیں ضروری سامان اور تربیت پر خرچ کیے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر اس کا کچھ حصہ پاکستانی فوج کو بھی دیا جا سکتا ہے۔ تاہم جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا اتنا وقت ہے کہ صدرزرداری کی حکومت کی مدد کی جائے تو سینیٹر کیری نے کہا "حکومتیں بدلتی رہتی ہیں اور اس بارے میں یقین سے کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن مجھے یقین ہے کہ پاکستان کو کچھ نہیں ہونے والا"۔

سینیٹر لوگر نے کانگریس کویقین دہانی کرائی کہ پاکستان کہ لیے امداد کی سفارش کوئی بلینک چیک نہیں ہو گااور اسے حاصل کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ پاکستانی سیکورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے اندر انتہا پسندی کے خطرات کو ختم کرنے پر پوری توجہ دیں۔

امریکی سینٹروں کا کہنا ہے کہ امداد کے لیے مجوزہ بل کا مقصد پاکستان کی 17کروڑ آبادی کو یہ یقین دہانی کرانا ہے کہ امریکہ کسی پاکستانی حکومت کے لیے نہیں بلکہ عوام کی فلاح وبہبود کیلے مالی امداد دے رہاہے کیونکہ اس امداد کا زیادہ حصہ جمہوری ، اقتصادی ،تعلیمی اور سوشل سیکٹر میں اصلاحات پر خرچ کیا جائے گا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو بھارت کے حوالے سے یقین دہانیوں کی ضرورت ہے  Video clip available
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید
سوات سے پانچ لاکھ افراد کی نقلِ مکانی
اوباما کے پہلے سودن اور گلوبل ٹاؤن ہال میٹنگ  Video clip available
پاکستان ناکام ریاست نہیں ہے: ہول بروک
شرمیلا ٹیگور کانز فلمی میلے میں
’رواں سال  کے اواخر تک امریکی معیشت سنبھل جائےگی‘
ایم ایف حسین کو بھارت واپسی پر خطرہ؟
جارجیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی
عدنان سمیع خان کی ازدواجی زندگی میں ایک اور بھونچال
غیر ملکی طلبا کے لیے امریکی یونیورسٹیوں کا تعارفی پروگرام: اورین ٹیشن  Video clip available
لفظ کہانی:  Might is right
اوباما کے سو دِن: مسلمان دنیا کے ساتھ امریکی تعلقات کی بنیاد دوطرفہ باہمی احترام  پر
اپنی ڈاکٹری جتانے سے فلو کی اموات میں اضافہ؛ لیکن غریب کیا کرے؟ 
پرویز شاہدی کی برسی پر
لفظ کہانی:  انگریزی لفظ جس کا کوئی قافیہ نہیں
بھارتی انتخابات: راہول گاندھی کا بائیں بازو اور ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کا اشارہ
پراچنداکے استعفے کے بعد نیپال میں سیاسی تعطل کو ختم کرنے کی کوششیں تیز
ایران کے ساتھ خفیہ معاہدہ خارج ازامکان ہے: رابرٹ گیٹس
امریکہ انٹرنیٹ پر اپنی نگرانی ختم کرے: یورپی یونین
ایشیا کپ کھیلنے ضرور جا رہے ہیں، لیکن جیت کی امید نہیں: ہاکی ٹیم کے منیجر کا بیان
افریقہ دنیا بھر کے انسانوں کا منبع ہے: نئی جینیاتی تحقیق
اوباما کی صدارت کے سو دن ۔۔۔ عالمی ٹاؤن ہال میٹنگ، انٹرنیٹ پر براہِ راست
شمالی بہار میں بس پر بجلی کی تار گرنے سے بس میں سوار 30افراد ہلاک
جنگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والوں کے لیے امداد کی اپیل
کراچی میں لسانی کشیدگی میں مسلسل اضافہ
سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب خودکش دھماکہ، پانچ ہلاک
انار کلی کے مقبرے کو عام لوگوں کے لیے کھولنے کا منصوبہ
پاکستان کے لیے امداد میں تین گنا اضافے کی سفارش کا بل سینٹ میں پیش
شادی کی تقریب پر حملہ 45ہلاک
پاکستان کے لیے اندورنی خطروں سے نمٹنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے  Video clip available
لوگوں کوانسانی بھلائی کے کاموں کی جانب راغب کرنے کی ضرورت ہے  Video clip available
بونیر میں فوجی کارروائی ، طالبان کمانڈر سمیت سات جنگجو ہلاک
”پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہیں“: امریکی فوج کے سربراہ کا بیان
کیتھرین روہر قیدیوں کو معاشرے کا کارآمد شہری بننے میں مدد فراہم کررہی ہیں  Video clip available
واشنگٹن: صدر اوباما کے ساتھ مذاکرات کے لیے پاک، افغان لیڈروں کی آمد
امریکہ کی ٹیکس پالیسی میں اصلاح۔۔۔ہدف: سمندر پار امریکی کمپنیاں
سری لنکاکے صحافی کے لیے بعد از مرگ انعام
عراقی وزیرِ اعظم پیرس میں
بالی ووڈ کی افسانوی شخصیت، نرگس
فلوریڈا کا سرد جنگ کے دور کا میزائل بیس سیاحت کے لیے کھول دیا گیا  Video clip available
شیرِمیسور فتح علی خاں ٹیپو سلطان کی برسی پر
لفظ کہانی:  گرائمر کی تشریح
سوائىن فلو کے متاثرین کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئى: ڈبلیو ایچ او
قمر رئیس کے انتقال سے ترقی پسند ادب کے ایک عہد کا خاتمہ