Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

08 مئی 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے: احمد رشید

May 5, 2009

صدر آصف علی زرداری کے واشنگٹن میں صدر براک اوباما کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے موقعے پر واشنگٹن کے موقر اخبار روزنامہ واشنگٹن پوسٹ میں پاکستان کے معروف مصنف اور وسط ایشیا کے امور کے ماہر احمد رشید کا ایک مضمون شائع ہوا ہے جِس میں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان انتشار کے دہانے پر کھڑا ہے اور امریکی کانگریس ایک ایسے موڑ پر ہے  جہاں اُس کے ارکان حالات بدلنے میں ممدو معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

کانگریس جِس پُھرتی سے اور جِن شرائط پر اسلام آباد کو ہنگامی امداد فراہم کرے گی، اُس سے پاکستان کی حکومت اور فوج کی طالبان کی یلغار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور عزم میں بہتری آئے گی، اور اِس سے پاکستان اور خطے میں امریکہ کا وقار بڑھے گا۔

پاکستانی امریکہ کے اُس طویل المیعاد عہد کے ثبوت کے انتظار میں ہیں جِس کی صدر اوباما نے بات کی تھی۔

احمد رشید کہتے ہیں کہ پاکستانیوں کو شمال میں اُس بڑھتی ہوئی طالبان بغاوت نے گھیر رکھا ہے جِس کی بنیاد نہ صرف پشتونوں میں ہے بلکہ جِس کے ڈانڈے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی القاعدہ اور جہادی تنظیموں سے بھی ملتے ہیں۔  جِس کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ شمال میں طالبان  نے جو یلغار شروع کی ہے اُس میں چند مہینوں کے اندر پورے ملک  میں پھیلنے کی صلاحیت ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں تشدد پہلے ہی بڑھ رہا ہے اور حالیہ دِنوں میں کراچی میں 36افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

احمد رشید کہتے ہیں کہ ماضی میں پاکستان کی فوج اور انٹیلی جنس اِن جہادی تنظیموں کی پرورش کرتی  رہی ہیں، جِس کا عالمی سلامتی ، جمہوریت اور سول معاشرے  کو خمیازہ بھُگتنا پڑا۔

وہ کہتے ہیں کہ سابقہ بش انتظامیہ نے اِس کی چشم پوشی کی اور کئی سال پاکستان کو 11ارب ڈالر کی امداد فراہم کی جِس کا بیشتر حصہ فوج پر صرف ہوا، جِس نے بجائے  بغاوت کو کچلنے کے تاریخی دشمن بھارت سے لڑنے کے لیے ہتھیار خریدے۔

احمد رشید کہتے ہیں کہ فوج نے طالبان کے خلاف حال ہی میں جو جوابی حملہ شروع کیا وہ کچھ تو امریکی دباؤ کا نتیجہ ہے اور کچھ رائے عامہ میں ڈرامائی تبدیلی کا۔

بہت سے لوگوں کو اب اندازہ ہونے والا ہے کہ ملک کو خونیں اندرونی بغاوت کا خطرہ درپیش ہے اور احمد رشید کا خیال ہے کہ عوام کے اِس دباؤ کے نتیجے میں ہندوستان اور افغانستان کی طرف پاکستان کی فوج میں ایک بڑی تبدیلی آسکتی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ پاکستان کے حالات ابتر ہو رہے ہیں اور کانگریس کو ہنگامی امداد کی فوری منظوری دینی چاہیئے اور زراعت، تعلیم اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے دی جانے والی امداد میں کسی قسم کی شرط نہیں لگانی چاہیئے۔

احمد رشید کہتے ہیں کہ پاکستان کو مدد کی ضرورت آج ہے اور اسے کل تک  ٹالنے  سے شاید بہت دیر ہوجائے گی۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
فوج کو بھرپور کارروائی کرنے کا حکم: وزیرِ اعظم کا قوم سے خطاب
”تھیلیسیمیا سے پاک معاشرہ قانون سازی کے ذریعے ہی ممکن ہے“  Video clip available
پاکستان، عراق اور افغانستان کےلیے امریکی امداد کا بل منظور
امریکہ کے پاس کرزئی اور زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں: امریکی اخبار
ٹوینٹی 20میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف کامیابی
سوائن فلو کے تصدیق شدہ واقعات کی تعداد دو ہزار سے بڑھ گئی : عالمی ادارہٴ صحت
کینیڈا قندہار میں ڈیم کی تعمیر کے لیے پانچ کروڑ ڈالر دے گا
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی پولنگ کا اختتام
بھارتی چیف الیکشن کمشنر کا نام ووٹر لسٹ سے خارج
سیف علی خان، اسلام کے تصور وحدانیت سے متاثر؟
عامر خان کی نئی فلم کی ننھی اداکارہ
بسم اللہ کی عبارت بنگلہ دیشی آئین کا حصہ رہے گی: وزیرِ قانون کی یقین دہانی
امریکی اخبارات: پاکستان کو ایک دھیلا نہ دیں جب تک۔۔۔
اوباما انتظامیہ کی جانب سے مجوزہ بجٹ میں17 ارب ڈالر کی کٹوتیوں کا امکان
افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف مظاہرہ
باغی تامل ٹائیگرز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہے ہیں: سری لنکا
امریکی مال بردار جہاز قزاقوں کے حملے سے بال بال بچا
پاکستان کا جنوب اور طالبان کا قبضہ؟ علاقائی منافرت میں طالبان کا فائدہ
”لڑائی کی وجہ سے انسانی بحران شدت اختیار کر گیا“
طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری، سوات میں زمرد کی کانوں پر سرکاری قبضہ
بلوچستان میں سکولوں میں قومی ترانہ نہ پڑھنے  کی دھمکی 
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے تحت بھارت کو تجارتی رعایت نہیں دی جارہی
سوات امن معاہدہ ختم نہیں ہوا ، دفتر خارجہ
بھارت میں انتخابات کا چوتھا مرحلہ
پاک افغان صدور کے ساتھ ملاقات ’انتہائی مفید‘: صدر اوباما
لفظ کہانی:  Axe to grind
سوات میں فوجی آپریشن سے  امریکا کی مثبت توقعات   Video clip available
لفظ کہانی:  کینگرو کورٹ
سیٹزن جرنلزم  کی مقبولیت میں اضافہ  Video clip available
دورہ امریکا کے مقاصد حاصل کرلیے گئے  ہیں: اکبر خواجہ  Video clip available
’صدر زرداری نےپاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز سے پیش کیا‘