Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

16 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات


January 16, 2009

Salman Bashir-Pakistani Foreign Secreatry

سلمان بشیر

 

 پاکستانی سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر نے جمعے کے روز اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنرستیابرتاپال سے ملاقات کی اور انہیں ممبئی حملوں کی تفتیش کے حوالے سے پاکستان کی طرف سے اب تک کیے جانے والے ان اقدامات سے آگاہ کیا جو اس نے اپنی بین الاقوامی ذمے داریاں پوری کرتے ہوئے کیے ہیں۔ یہ بات دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہی گئی ہے ۔

بیان کے مطابق سلمان بشیر نے بھارتی ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستان کی طرف سے اس واقعے کی سرکاری انکوائری پہلے ہی شروع کی جاچکی ہے جس کا اعلان وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 13جنوری کو قومی اسمبلی سے اپنے خطاب میں کیا تھا ۔ سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھائیں اور تمام پہلوؤں سے ایک تعمیری شراکت کاری قائم کریں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سلمان بشیر نے بھارتی ہائی کمشنر کو وزیراعظم گیلانی کی طرف سے نئے سال کی مبارکباد کاایک خط بھی دیا جو انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ کی طرف سے مبارکباد کے جواب میں لکھا ہے۔

Indian External Affairs Minister Pranab Mukherjee

پرناب مکھرجی

 

ادھر بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے جمعے کو نئی دلی میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان سے ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ کاروں کی حوالگی چاہتا ہے۔ ایک روز پہلے ان سے منسوب ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ اگر اس واقعے میں ملوث مجرمان کے خلاف پاکستان میں مقدمہ چلایا جائے تو بھارت کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ تاہم نیوز کانفرنس میں بھارتی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ان کا ملک مجرمان کی حوالگی کے حوالے سے اپنے مطالبے پر قائم ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں