Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

05 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
کیا شاہ رخ سیاسی اکھاڑے میں اترنے کے لیے پر تول رہے ہیں؟


January 5, 2009

Shahrukh Khan
کیا شاہ رخ بھی سیاسی اکھاڑے میں اترنے کے لیے پر تول رہے ہیں؟
بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کےگاندھی خاندان سے قریبی رشتوں سے سبھی واقف ہیں۔ گذشتہ سال رمضان کے مہینے میں کانگریس پارٹی کے علاقائی صدر کرپا شنکر سنگھ کی جانب سے ممبئی میں منعقد سحری کے ایک پروگرام میں شاہ رخ نے حصہ لے کر افواہوں کے بازار کو گرم کر دیا کہ وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے۔

اور اس جلتی پر تیل چھڑکنے کا کام نئے سال کے پہلے دن کانگریس لیڈر کرپا شنکر کےذرائع ابلاغ کو دیے گئے اُس بیان نے کردیا جس میں انھوں نے کہا کہ شاہ رخ چاہیں تو کانگریس انھیں الیکشن لڑنےکے لیے ٹکٹ دینے کے لیے تیار ہے۔

بس پھر کیا تھا،اس خبر نے بالی وڈ کے ساتھ سیاسی گلیاروں میں بھی ہلچل مچا دی۔ تاہم بعد میں کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر راجیو شکلا نے اِس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے کبھی بھی شاہ رخ کو انتخابات لڑنے کے لیے نہیں کہا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ فی ا لحال لاس اینجلس میں کرن جوہر کی فلم ’مائی نیم از خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ شاہ رخ کا ہمیشہ سےیہ موقف رکھا ہے کہ وہ سیاست سے دور رہنا چاہتے ہیں۔ ہاں یہ بات دوسری ہے کہ ممبئی پر ہوئے دہشت گرد حملوں کے بعد شاہ رخ نے ایک انگریزی خبروں کے چینل پر یہ بیان دیا تھا کہ وہ دہشت گردی سے لڑنے کے لیے سیاسی رہنماؤں کو ہر قسم کی مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔

شاہ رخ پہلے بالی وڈ اسٹار نہیں ہیں جسے کانگریس اپنے سیاسی خیمے میں لانے کے لیے ہر ممکن ترکیب اپنا رہی ہے۔ مشہور اداکارگوندا ممبئی سے کانگریس کی سیٹ پر پارلیمانی انتخابات جیت چکے ہیں۔ خبر یہ بھی ہے کہ کانگریس، سماج وادی پارٹی اور بی جے پی سبھی سیاسی پار ٹیاں بالی وڈ میں بیڈ بوائےکی امیج رکھنے والے سپر اسٹار سنجے دت کو الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ دینے کی خواہش رکھتی ہیں۔ سنجے کے والد سنیل دت بھی کانگریس پارٹی کے سنیئر لیڈر تھے۔

شاہ رخ بھارت کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر بھی انتہائی مقبول ہیں۔ پچھلے سال دسمبر میں ریلیز ہوئی اُن کی فلم ’رب نے بنا دی جوڑی‘ کی باکس آفس پر کامیابی نے یہ ثابت کر دیا کہ عمر کی 43 بہاریں دیکھ چکے شاہ رخ آج بھی نمبر ون ہیں۔

نیوزویک کے تازہ شمارے میں دنیا کی 50 طاقتور ہستیوں میں شاہ رخ کا نام آنا اُن کی عالمی سطح پر مقبولیت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ شاہ رخ کی اِسی مقبولیت کو کانگریس پارٹی ووٹوں میں تبدیل کرنے کی دبی خواہش رکھتی ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار