Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“


January 15, 2009

Sui Southern Gas Pipeline

 وزارت پیڑولیم کے ایک عہدیدار نے وائس آف امریکہ کو بتایاہے کہ ایران پاکستان بھارت مجوزہ گیس پائپ لائن منصوبے کو سردخانے میں ڈالے جانے کا تاثر غلط ہے اور پاکستان ایران سے گیس خرید نے کے نرخوں پر موجود تعطل کو دور کرنے کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھے گا۔

اس قبل جمعرات کو اسلام آباد میں پیٹرولیم کے لیے وزیراعظم کے مشیر عاصم حسین کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں منصوبے کو مختلف پہلووں سے جائزہ لیا گیا ۔ یہ اجلاس ایک ایسے وقت پر ہوا جب میڈیا میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان نے ایران سے گیس خریدنے کے نرخوں پر تعطل کے باعث منصوبے کو چھوڑنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

شائع شدہ اطلاعات کے مطابق ایران گیس کے طے شدہ نرخ 6.66ڈالر سے بڑھا کر 10سے11ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ MMBTUکا مطالبہ کررہا ہے جس کے بعد پاکستانی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پاکستان کے لیے یہ منصوبہ اقتصادی لحاظ سے قابل عمل نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ تقریباً سات ارب ڈالر لاگت کے اس منصوبے پر گذشتہ 14سال سے بات چیت کا عمل جاری ہے اور پاکستان اپنی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اس منصوبے کو نہایت اہم قرار دیتا آیا ہے۔

ادھر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے صدور کے درمیان آخری ملاقات اور ایران کے وزیرتوانائی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران گیس پائپ لائن کے منصوبے کو ختم کرنے کے حوالے سے کوئی تاثر نہیں ملا تھا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں