Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

15 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
امریکہ میں موٹر سازی کی صنعت کو بچانے کی کوششیں

December 6, 2008

Auto Industry

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے  کہ اُس نے  ملک کی  کار سازی کی صنعت کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے کانگریس کے لیڈروں کے ساتھ  تعمیری مذاکرات کیے ہیں۔
لیکن ہفتے کے روز  پریس سیکریٹری ڈانا پیرینو نے ایک  بیان میں  کہا ہے کہ کوئى رقم اُس وقت تک حوالے نہیں کی جانی  چاہیئے، جب تک  اس بات کا اچھا امکان موجود نہ  ہو کہ ٹیکس گزاروں کو  اُن کی رقم واپس مل جائے گی۔

جمعے کو دیر گئے کانگریس کے سینئیر عہدے داروں نے کہا تھا کہ تین بڑی کار ساز کمپنیوں، جنرل موٹرز، فورڈ اور کرائسلر کو 15 ارب سے لیکر 17ارب ڈالر کے قرضے فراہم کرنے کے سمجھوتے پر غور کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے  کہ یہ رقم ، کم سے کم چند اور ماہ تک کمپنوں کو چلاتے رہنے کے لیے کافی ہوگی، اور یہ رقم  لاکھوں ڈالرکے اُس موجودہ پروگرام سے حاصل کی جائے گی ، جس کا مقصد کم ایندھن خرچ کرنے والی  موٹر گاڑیاں  تیار کرنے میں  کار ساز کمپنیوں کی مدد کرنا ہے۔

 عہدے داروں کا کہنا ہے کہ  اس منصوبے کی تفصیلات  کو ابھی  طے کیا جانا  باقی ہے اور اس میں  نگرانی کا اہم معاملہ بھی شامل ہے۔لیکن ارکانِ کانگریس کا کہنا ہے  کہ توقع ہے کہ وہ اگلے ہفتے  منصوبے پر ووٹنگ کریں گے۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
اوباما  امریکی قیادت کو بحال کرنے کی کوشش کریں تو ساتھ دے گی: لاس انجلیس ٹائمز
محمد آصف کی گرفتاری کی تحقیقات کے لیے سہ رکنی کمیٹی قائم
امریکی طیارہ نیویارک کے دریا میں گر کر تباہ
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار