Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

09 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
کراچی میں بلال کالونی جل کر خاکستر 38افراد ہلاک متعدد زخمی


January 8, 2009

نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں رات گئے جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے 38افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
Residents of a shanty town in the western Kenyan town of Kericho watch as their homes go up in flames after members of the Kikuyu tribe set them ablaze during ethnic clashes, 03 Feb 2008
                           (فائل فوٹو)


ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب جھونپڑیوں کے مکین سو رہے تھے۔ سخت سردی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ اِس قدر تیزی سے پھیلی کہ بیشتر افراد باہر نہیں نکل سکے۔

عباسی شہید اسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر مسعود الظفر نے بتایا کہ 35افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ صوبائی وزیرِ صحت صغیر احمد نے رات گئے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد 38ہوگئی ہے۔

موت کا شکار ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ لاشیں مکمل طور پر جل گئی ہیں اور اُن کی شناخت ممکن نہیں۔

علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ خالی پلاٹ پر جِس کے تین طرف عمارتیں ہیں، لگ بھگ دو درجن جھونپڑیاں  تھیں جِن میں گھروں میں کام کرنے والے اپنے خاندانوں کے ساتھ رہتے تھے۔ اِن لوگوں کا تعلق پنجاب کے شہر رحیم یار خان سے بتایا جاتا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگوں کو بچایا جا سکا اور جو لوگ بچے ہیں وہ بھی آگ سے جھلسے ہوئے ہیں۔نڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

جائے حادثہ پر سینکڑوں لوگ جمع ہیں۔ ابتدائی طور پر امدادی کام اہلِ علاقہ نے انجام دیے جِس کے بعد فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی کارکن پہنچے۔ جائے حادثہ پر قیامت کا منظر تھا۔ لوگ بے بسی سے لوگوں کو جلتے اور مرتے دیکھ رہے تھے۔ بچ جانے والوں کی چیخیں اور آہ و بکا اور لوگوں کا شور گونج رہا تھا۔

آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم، قیاس کیا جارہا ہے کہ یا تو بجلی کے تار ٹوٹ کر جھونپڑیوں پر گرے یا سخت سردی سے بچنے کے لیے کچھ لوگ آگ جلا کر بیٹھے تھے جِس نے جھونپڑیوں کو جلا کر راکھ کر دیا۔

آگ لگنے کی وجہ جاننے والوں کے لیے تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور جلی ہوئی جھونپڑیوں کا ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
کراچی میں بلال کالونی جل کر خاکستر 38افراد ہلاک متعدد زخمی
امریکی عوام اقتصادی بحران کا مقابلہ 1930 کے بحران  کے مقابلےکی طرح کریں: اوباما  Video clip available
ملائشیا میں اللہ کے نام پر تنازع
ممبئی حملے:پاکستان کے اقدامات نا کافی: رچرڈ باؤچر
اے آر رحمٰن کی 43 ویں سال گرہ
مختصرترین سپر کمپیوٹر جسے آپ اپنی جیب میں رکھ سکتے ہیں
امریکہ میں تعلیم:  کچھ جی میٹ کے بارے میں
مبصرین کے پہنچتے ہی یورپ کو گیس کی فراہمی بحال ہوجاےٴ گی: روس
امریکی ریاست ورجینیا میں یوم عاشورہ منایا گیا  Video clip available
امریکہ کو معیشت میں یومِ حساب کا سامنا ہے: اوباما
بھارتی کمپنی میں مالیاتی فراڈ ، سرمایہ کاروں میں کھلبلی
اسرائیل فلسطین جنگ بندی: مصر کی طرف سے ثالثی کی پیش کش
افغانستان: فوجی کارروائیوں میں عام شہریوں کی ہلاکت
اقوامِ متحدہ نے غزہ میں کارروائیاں معطل کردیں
اوباما کی نئی سواری
بھارتی کشمیر: کیا علاحدگی پسندوں کا زور ٹوٹ رہا ہے؟
بموں کے دھماکوں  میں پانچ عراقی فوجی ہلاک
باغیوں سے تمام علاقے چھین لیے جائیں گے: سری لنکا
روس اور یوکرین کا گیس کا تنازع: یورپ مشکل میں
سری لنکا نے دورہٴ پاکستان کی باقاعدہ تصدیق کردی : ترجمان پی سی بی
ٹیکس وصولیابی کی پہلی شش ماہی : ہدف حاصل کرنے میں ناکامی
بھارت کی طرف سے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت
اسرائیل کا حملہ غیر ضروری: جمی کارٹر
اسرائیلی فوج زخمیوں کو نکالنے سے روک رہی ہے: بین الاقوامی ریڈ کراس
”ناکام طرز حکمرانی کا وزارت خارجہ کو نقصان“
ممبئى حملے: باؤچر اسلام آباد اور کابل کے بعد نئى دہلی پہنچ گئے
برطرفی پرمحمود درانی کا محتاط ردعمل
خضدار بم دھماکے میں ایک ہلاک آٹھ زخمی
یوم عاشور کے موقع پر سیکورٹی کے غیرمعمولی انتظامات
لبنان سے شمالی اسرائیل پر تین راکٹ فائر
بھارت ممبئی حملوں کے مسئلے کو زندہ رکھنا چاہتا ہے: ڈاکٹر فاروق حسنات  Video clip available
غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی دباؤ میں اضافہ  Video clip available