Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

03 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
کیوبا کے صدر کی اوباما کو مذاکرات کی پیش کش

January 3, 2009

Cuban President Raul Castro speaks during 50th anniversary celebration of Cuban Revolution in Santiago, Cuba, 01 Jan 2009
                  راؤل کاسترو (فائل فوٹو)
کیوبا کے صدر راؤل کاسترو نے کہا ہے  کہ امریکہ کے اگلے صدر کے ساتھ براہِ راست مذاکرات  کے لیے اُن کا دروازہ کھلا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ  براک اوباما کو ایک ایسا  دیانت دار اور مخلص آدمی  سمجھتے ہیں، جو  دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہتر بناسکتا ہے۔

تاہم مسٹر کاسترو نے کہا ہے  کہ وہ کسی عجلت میں نہیں ہیں اور یہ کہ انہیں  یقین نہیں  کہ اوباما،  کیوبا کے بارے میں ”مجموعی طور پر امریکہ کی معاندانہ پالیسی“ کو تبدیل  کرسکتے ہیں۔

نو منتخب صدر اوباما  یہ  کہہ چکے ہیں کہ  وہ کیوبا کے لیڈروں کے ساتھ بات کرنے پر آمادہ ہوں گے۔لیکن اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ  جمہوری تبدیلی کے لیے  دباؤ ڈالنے کے  ایک طریقے کے طور پر  دیرینہ اقتصادی پابندیوں کو برقرار رکھیں گے۔

مسٹر کاسترو نے جمعے کو رات دیر گئے سرکاری ٹیلی ویژن پر  یہ بات کہی تھی۔ اُس سے ایک دن پہلے کیوبا میں اُس انقلاب کی 50ویں  سالگرہ منائى گئى تھی ، جس کے نتیجے میں اُن کے بھائى فیڈل کاسترو اقتدار میں آےٴ تھے۔

 


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار