Urdu ▪ وائس آف امریکہ
غیر جانبدار خبریں  |  دلچسپ معلومات

صرف متن
Search

دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی میں کمی کا رجحان

April 30, 2008

امریکہ میں قائم تنظیم فریڈم ہاؤس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی میں کمی آئی ہے اور یہ رجحان گذشتہ چھ برس سے جاری ہے۔

جمہوریت نواز تنظم نے پریس کی آزادی کے بارے میں اپنی سالانہ رپورٹ منگل کے روز جاری کی۔

فریڈیم ہاؤس کی ایکزیکٹیو ڈائریکٹر جینیفر ونڈسر نے کہا ہے کہ اس سال کے عالمی سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پریس کی آزادی پہلے سے کم ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں شمالی کوریا کو میڈیا کی آزادی سب سے زیادہ کچلنے والا ملک قراردیا گیا ہے جس کے بعد ایریٹیریاپھر برما، کیوبا، لیبیا اور ترکمانستان کا نمبرہے۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں کچھ بہتری دکھائی دی ہے جو اس سے پہلے میڈیا کی آزادی کے لحاظ سے سب سے کم درجے پر تھے۔

رپورٹ میں 195 ملکوں اور علاقوں کو تین درجوں میں تقسیم کیا جاتاہے۔یعنی آزاد، جزوی آزاد اور غیر آزاد۔ 2007ءمیں 37 فی صد کو آزاد، 30 فی صد کو جزوی آزاد اور 33 فی صد کو غیر آزاد کے زمرے میں رکھا گیا تھا جو 2006ءسےکم تھا۔

جائزے میں مجموعی طور پر ظاہر ہوا ہے کہ انفرادی ملکوں اور علاقوں میں میڈیا کی آزادی میں کمی کی شرح گذشتہ سالوں کی نسبت کہیں زیادہ تھی۔

emailme.gif اس صفحے کو ای میل کیجیے
printerfriendly.gif قابل چھپائی صفحہ

  اہم ترین خبر
جماعت الدعوة کے 124 اراکین گرفتار کیے، ممبئی حملوں کی تفتیش میں سنجیدہ

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار