Urdu ▪ وائس آف امریکہ غیر جانبدار خبریں | دلچسپ معلومات

VOANews.com

05 جنوری 2009 

آج وی او اے پر:

45 زبانوں میں خبریں
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا ۔۔۔ جے دیو کی یاد میں


January 5, 2009

Jaidev
ہر فکر کو دھوئیں میں اڑاتا چلا گیا ۔۔۔ جے دیو
میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا
ہر فکر کو دھویں میں اڑاتا چلا گیا

بہت کم لوگ جانتے ہوں کے کہ اس دل نشیں نغمے کی دھن جس لاجواب موسیقار نے ترتیب دی تھی، اس کا نام ہے جے دیو، جنھیں تمام تر صلاحیتوں کے باوجود خاطر خواہ پذیرائی نہیں مل سکی۔ یہ مضمون ان کی 22 ویں برسی کے موقعے پر لکھا جا رہا ہے۔

جے دیو لدھیانہ کے رہنے والے تھے۔ 15 برس کی عمر میں وہ ہیرو بننے کے چکرمیں گھر سے بھاگ کر بمبئی چلے گئے۔ ہیرو تو خیر نہیں بن سکے لیکن وہیں جے دیو کو موسیقی کا چسکا لگ گیا اور انھوں نے لکھنو جا کر مشہور کلاسیکی گلوکار استاد علی اکبر خاں سے اس فن کی باقاعدہ تعلیم حاصل کی۔

فلمی دنیا کی دھن تو پہلے ہی سے تھی، اس لیے جے دیو واپس بمبئی چلے آئے۔ شروع شروع میں وہ موسیقار ایس ڈی برمن کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے رہے اور بالآخر1955ء میں فلم ’جورو کا بھائی‘ میں انھیں موسیقی دینے کا موقع ملا۔ تاہم یہ فلم ’ہم دونوں‘ تھی جس نے جے دیو کو صحیح معنوں میں شہرت بخشی۔ اس فلم کے گانے ’ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر‘ اور ’میں زندگی کا ساتھ نبھاتا چلا گیا‘ آج بھی مقبول ہیں۔

جے دیو کی مشہور فلموں میں ’مجھے جینے دو‘، ریشماں اور شیرا، کنارے کنارے، وغیرہ شامل ہیں۔ فلموں کی موسیقی توغضب کی تھی، لیکن افسوس کہ فلمیں ناقص پلاٹ اور دوسرے مسائل کی بنا پریہ فلمیں فلاپ ہوگئیں۔ ظاہر ہے کہ فلم زیادہ عرصے تک چلتی رہے تو اس کے گانے بھی مشہور ہو جاتے ہیں، لیکن اگر فلم ہی ڈبا ثابت ہو تو گانے بھی اس کے ساتھ ہی دفن ہو جاتے ہیں۔

ایک اور وجہ شاید یہ بھی ہو سکتی ہے کہ عام طور پر جے دیو کی دھنیں پیچیدہ ہوتی ہیں اور فوری طور پر گنگنائی نہیں جا سکتیں، جس کی وجہ سے انھیں اس طرح کی عوامی مقبولیت نہیں ملی جو دوسرے موسیقاروں کے حصے میں آئی۔

جس زمانے میں وہ ایس ڈی برمن کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتے تھے، انہی دنوں کا واقعہ ہے کہ برمن دا نے انھیں ایک دھن بنانے کے لیے کہا۔ جے دیو نے دھن بنا دی، تو برمن دا نے اپنے مخصوص انداز میں کہا، ارے بابا، اتنی مشکل طرز کیوں بناتا ہے، آسان کرو اسے۔

1971ء میں فلم ’ریشماں اور شیرا‘ میں انھوں نے گلوکارہ رونا لیلی کی آواز کو بھی بے حد خوبصورتی سے استعمال کیا۔ اس فلم کے گیت آج بھی سننے والوں کے دلوں میں رس گھولتے ہیں۔

جے دیو کا انتقال چھ جنوری 1987ء کو ہوا۔


E-mail This Article اس صفحے کو ای میل کیجیے
Print This Article قابل چھپائی صفحہ
  اہم ترین خبر

  مزید خبریں
امریکی خاتون اول کا کردار
دہشت گردی کے خلاف جنگ پر نظرِ ثانی کی جائے: برطانوی وزیرِ خارجہ
ہانگ کانگ: فضائی آلودگی کے باعث لوگ شہر چھوڑرہے ہیں
اقوامِ متحدہ کے احاطے پر حملہ: بان گی مون کا شدید ردِ عمل
محمد آصف ڈوپ ٹیسٹ  کیس: آئی سی سی کی پی سی بی سے جواب طلبی
ملی بینڈ بیان: ’بھارت کو بن مانگے مشورے کی ضرورت نہیں‘
افغان جنرل ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوگیا
مشرق وسطیٰ میں اثر ورسوخ بڑھانے کی چینی کوششیں
غزہ میں اقوامِ متحدہ کا احاطہ اور ہسپتال اسرائیلی گولا باری کا نشانہ
اوباما بش سے عبرت حاصل کریں
کیفی اعظمی کی شعری کائنات
لندن میں کشمیر فیشن شو:  بھارتی، پاکستانی اور انگریز  ماڈلز
خراسان اور  پنجاب کے مابین پانچ مفاہمتی  یادداشتوں پر دستخط
افغانستان: ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل سمیت 13فوجی ہلاک
پاکستان نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں آٹھویں نمبر پر
مزاحیہ فنکار شکیل صدیقی وطن واپس ، انتہا پسند ہندووں کی دھمکیوں نے بھارت چھوڑنے پر مجبور کیا
”ایران پاکستان بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کرنے کا تاثرغلط ہے“
بلوچستان کی واحد بڑی یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار